مریم نواز کا پنجاب میں سکھ برادری کو ہیلمٹ قانون سے استثنیٰ دینے کا اعلان

جمعرات 25 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ سکھ برادری کو موٹرسائیکل ہیلمٹ کے قانون سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، کیونکہ سکھ مذہبی طور پر پگڑی پہنتے ہیں اور پگڑی کے ساتھ ہیلمٹ استعمال کرنا عملی طور پر ممکن نہیں۔

لاہور کے کیتھیڈرل چرچ میں کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعلیٰ نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی اور اعلان کیا کہ اقلیتی کارڈز کی تعداد 75 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے صوبے بھر میں اقلیتی برادریوں کو درپیش قبرستانوں کی زمین سے متعلق مسائل فوری طور پر حل کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

یہ بھی پڑھیے: اقلیتی برادری کے حقوق کی حفاظت کرینگے، شہباز شریف کا وزیر اعظم ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے خطاب

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب نے حقیقی معنوں میں اقلیتوں کو ‘سر کا تاج’ بنایا ہے اور کسی بھی حکومت کی کامیابی کا معیار یہ ہے کہ اس کے زیرِانتظام اقلیتیں خود کو کتنا محفوظ سمجھتی ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اقلیتوں کو نقصان پہنچانے یا ان کے حقوق سلب کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف ریاست پوری قوت سے کارروائی کرے گی۔

وزیرِاعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب کو اقلیت دوست صوبہ بنانا ہر پاکستانی کا خواب ہونا چاہیے، تاہم اکثریت میں ہونے کے ناتے مسلمانوں پر اس حوالے سے زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے کے مختلف شہروں کو کرسمس کے موقع پر سجایا گیا، مختلف مقامات پر ‘میری کرسمس’ کے بینرز آویزاں کیے گئے جبکہ لبرٹی چوک پر بڑا کرسمس ٹری اور سانتا کلاز نصب کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کرسٹ چرچ میں کرسمس تقریبات میں شرکت، مسیحی برادری کو مبارکباد

مریم نواز نے کہا کہ اقلیتوں نے عدلیہ، مسلح افواج، صحت اور تعلیم سمیت زندگی کے تمام شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک مہذب معاشرہ انصاف اور اقلیتوں کے تحفظ سے پہچانا جاتا ہے، اور وہ ہر فیصلہ انصاف اور انسانیت کی بنیاد پر کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ اقلیتوں کے لیے بجٹ میں 600 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور پنجاب کے وسائل پر اقلیتوں کا بھی برابر حق ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ جب تک وہ وزیرِاعلیٰ ہیں، پنجاب میں کسی اقلیتی فرد کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دی جائے گی۔

انہوں نے سکھ برادری کو موٹرسائیکل ہیلمٹ کے قانون سے مستثنیٰ قرار دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ سکھ برادری کی مذہبی شناخت کے احترام اور درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تیکناف سرحد سے گرفتار تمام 53 افراد کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجر نکلے، بنگلہ دیشی سرحدی فورسز

کوئٹہ: سرکاری ملازمین کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع، 15 جنوری کو لاک ڈاؤن کا اعلان

امریکی قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف

پیپلزپارٹی کا احتجاج: حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لے لیا

بنگلہ دیش کی سخت شرائط کے تحت غزہ بین الاقوامی فورس میں شمولیت پر آمادگی

ویڈیو

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

ٹھیلے سے ریسٹورنٹ تک، سوشل میڈیا کے بل بوتے پر کامیابی کی انوکھی کہانی

’باادب بامراد‘: شاگردوں کا استاد کے لیے بے مثال احترام، گاڑی بطور تحفہ پیش کردی

کالم / تجزیہ

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘

تحریک انصاف کا دشمن کون؟