اسرائیل کا لبنان میں ایرانی حمایت یافتہ قدس فورس کے کمانڈر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

جمعرات 25 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان میں کیے گئے تازہ ڈرون حملوں میں ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور کے بیرونی ونگ قدس فورس سے تعلق رکھنے والا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔

لبنان کی نیشنل نیوز ایجنسی (این این اے) کے مطابق جمعرات کے روز ایک اسرائیلی ڈرون نے شمالی لبنان کے ضلع ہرمل میں ہوش السید علی روڈ پر ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیے: ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل قاآنی منظرعام پر آگئے

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان کے علاقے انصاریہ میں حسین محمود مرشد الجوہری نامی شخص کو ہلاک کیا گیا، جسے وہ قدس فورس کا رکن قرار دیتی ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق الجوہری پر الزام تھا کہ وہ ایران کی ہدایات پر شام اور لبنان سے اسرائیل اور اس کی سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھا۔ تاہم ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے اس دعوے پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

این این اے نے مزید بتایا کہ جمعرات کی دوپہر جنوبی لبنان کے بنت جبیل ضلع میں واقع قصبے صفد البطیخ کے داخلی راستے پر ایک پک اپ ٹرک کو بھی اسرائیلی ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ ایک علیحدہ بیان میں اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ایک رکن کو ہلاک کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: 7 اکتوبر کا آپریشن اتنا خفیہ تھا کہ اسماعیل ہنیہ بھی وقت سے بے خبر رہے، القدس بریگیڈ کے سربراہ کا انکشاف

یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب بدھ کی رات صور ضلع کے قصبے جناتا میں ایک کار پر ڈرون حملے میں ایک راہگیر زخمی ہوا تھا۔ یاد رہے کہ نومبر 2024 میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی عمل میں آئی تھی، تاہم اس کے باوجود اسرائیل تقریباً روزانہ لبنان پر حملے کر رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق جنگ بندی کے بعد اب تک اسرائیلی حملوں میں لبنان میں 300 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں تقریباً 127 عام شہری شامل ہیں۔ جنوری سے نومبر کے آخر تک اسرائیلی فورسز نے لبنان میں تقریباً 1,600 حملے کیے، جس سے خطے میں کشیدگی مسلسل برقرار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بِمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کی پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا

  خواتین اور بچوں کی نازیبا تصاویر، گروک کے خلاف دنیا بھر میں تحقیقات کا مطالبہ

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟