شام میں یکم جنوری سے نئی کرنسی کا اجرا

جمعہ 26 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شام کے مرکزی بینک کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں یکم جنوری 2026 سے قومی کرنسی کو مرحلہ وار طور پر نئی شکل میں تبدیل کرنے کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔ یہ اقدام سابق صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد شام کی معیشت کو دوبارہ بحال کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

مرکزی بینک کے سربراہ عبدالقادر الحصریہ نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا کہ کرنسی کی تبدیلی کا یہ عمل ایک ایسے اہم قومی مرحلے پر کیا جا رہا ہے جو شام میں ایک نئے معاشی اور مالیاتی دور کے آغاز کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے بشارالاسد کے اقتدار کا خاتمہ: شام کی نئی حکومت نے کرنسی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا

انہوں نے کہا کہ نئی شامی کرنسی آزادی کے بعد ہماری مالی خودمختاری کی علامت ہے اور معاشی استحکام اور بحالی کی جانب ایک مضبوط قدم ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق، کرنسی کی تبدیلی سے متعلق تفصیلی طریقہ کار اتوار کو ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں بتایا جائے گا۔

واضح رہے کہ شام کے نئے حکام نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ وہ شامی پاؤنڈ سے 2 صفر ختم کریں گے اور نئے کرنسی نوٹ شائع کریں گے۔

اس وقت زیرِ گردش بعض کرنسی نوٹوں پر سابق صدر بشار الاسد اور ان کے والد حافظ الاسد کی تصاویر موجود ہیں، جنہوں نے دہائیوں تک ملک پر حکومت کی۔

شام میں 2011 میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے بعد شامی پاؤنڈ کی قدر شدید گراوٹ کا شکار ہو گئی، جو جنگ سے قبل ایک امریکی ڈالر کے مقابلے میں 50 پاؤنڈ تھی اور اب 10 ہزار سے 11 ہزار پاؤنڈ تک پہنچ چکی ہے۔ اس صورتحال کے باعث شہریوں کو روزمرہ اشیا کی خریداری کے لیے بھی بڑی مقدار میں نوٹ اٹھانا پڑتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں شامی صدر احمد الشرع عالمی سطح پر نمایاں، ملک میں چیلنجز کا سامنا

الحصریہ کے مطابق، کرنسی کی تبدیلی سے اس کی اصل قدر متاثر نہیں ہو گی بلکہ پرانے نوٹوں کی جگہ نئے نوٹ لائے جائیں گے تاکہ مزید مہنگائی سے بچا جا سکے۔

مرکزی بینک کا ارادہ ہے کہ 6 نئی مالیتوں کے کرنسی نوٹ جاری کیے جائیں۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا نے رواں ماہ شام پر عائد سیزر پابندیاں مستقل طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے برسوں کی معاشی تنہائی کے بعد شام میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی واپسی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟