غزہ جنگ نے اسرائیل کی ساکھ کو ہلا کر رکھ دیا، بیشتر اسرائیلی اپنی ریاست سے مایوس

جمعہ 26 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیل میں عوام کی بڑی اکثریت اپنی ریاست اور جمہوری نظام سے مایوس دکھائی دیتی ہے۔

ایک حالیہ سروے کے مطابق اسرائیلی شہریوں کا ماننا ہے کہ ملک میں جمہوریت زوال کا شکار ہے جبکہ حکومت اور ریاستی اداروں پر عوامی اعتماد بدستور کم سطح پر موجود ہے۔

یہ سروے اسرائیل ڈیموکریسی انسٹی ٹیوٹ (IDI) نے مئی اور نومبر میں کیا، جس کے نتائج اس ہفتے جاری کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیے 96 فیصد اسرائیلیوں کا ماننا ہے کہ نیتن یاہو غزہ میں جنگی مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے

رپورٹ کے مطابق صرف تقریباً 25 فیصد یہودی اسرائیلیوں نے ملک میں جمہوریت کی صورتحال کو ’اچھی‘ یا ’بہترین‘ قرار دیا۔ ادارے کا کہنا ہے کہ یہ نتائج حالیہ برسوں میں عوامی اعتماد میں مسلسل کمی کے رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔

سروے میں یہ بھی سامنے آیا کہ عرب اسرائیلیوں میں جمہوریت کے بارے میں مثبت رائے ریکارڈ کم سطح 12 فیصد تک گر چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بیشتر سرکاری اداروں پر اعتماد رکھنے والے افراد کی شرح صرف 10 سے 41 فیصد کے درمیان ہے۔ تاہم یہودی اسرائیلیوں میں اسرائیلی دفاعی افواج (IDF) واحد ادارہ ہے جس پر زیادہ اعتماد کیا جا رہا ہے، جہاں 81 فیصد یہودی شہریوں نے فوج پر اعتماد کا اظہار کیا۔

سروے کے مطابق وزیر اعظم نیتن یاہو کی حکومت پر صرف 25 فیصد یہودی اسرائیلی اور 17 فیصد سے کچھ زائد عرب اسرائیلی اعتماد کرتے ہیں۔ نیتن یاہو اس وقت بھی ایک متنازع شخصیت ہیں اور ان کے خلاف بدعنوانی کے 3مقدمات زیر سماعت ہیں، جن میں وہ تمام الزامات کی تردید کرتے ہیں۔ اکتوبر میں انہوں نے ایک بار پھر وزیر اعظم بننے کی خواہش کا اعلان بھی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے اسرائیلی معیشت کے تازہ اعدادوشمار توقع سے کہیں زیادہ خوفناک

اعداد و شمار کے مطابق صرف 35 فیصد شہریوں نے کہا کہ وہ مشکل وقت میں ریاست پر بھروسا کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ 67.5 فیصد یہودی اسرائیلی اور 76 فیصد عرب اسرائیلیوں نے کہا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت ایسی نہیں جو ان کے خیالات کی حقیقی نمائندگی کر سکے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے باعث اسرائیل کی عالمی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

یہ تنازع اکتوبر 2023 میں حماس کے اسرائیل کے جنوبی علاقوں پر اچانک حملے کے بعد شروع ہوا، جس میں 1,200 افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے جواب میں اسرائیل نے غزہ پر شدید بمباری اور زمینی کارروائیاں کیں جو 2برس تک جاری رہیں، اور مقامی صحت حکام کے مطابق 70 ہزار فلسطینی شہید ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا

تجارتی خسارے میں کمی کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے، وزیراعظم کی برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کی ہدایت

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟