بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے اپنی گرل فرینڈ گوری اسپرٹ کے ہمراہ نئے سال کی خوشیاں منانے کے لیے چھٹیاں گزارنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق عامر خان کو ممبئی ایئرپورٹ پر گوری اسپرٹ کے ساتھ دیکھا گیا، جہاں سے وہ نئے سال کی تعطیلات منانے کے لیے روانہ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیے: ’تھری ایڈیٹس‘ کے سیکوئل کی تیاری جاری، عامر خان سمیت پہلے پارٹ کے کتنے اداکار فلم کا حصہ ہوں گے؟
رپورٹ کے مطابق اس سفر میں عامر خان کے ساتھ ان کی والدہ، بہن، بھانجا اور اداکار عمران خان بھی شریک ہیں، جبکہ گوری اسپرٹ اپنے 6 سالہ بیٹے کے ہمراہ اس فیملی ٹرپ کا حصہ بنی ہیں۔ ایئرپورٹ پر موجود ویڈیوز اور تصاویر میں عامر خان کو مکمل سیاہ لباس میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ گوری اسپرٹ نے آرام دہ مگر دلکش انداز اپناتے ہوئے بیج رنگ کا سویٹر اور جینز پہن رکھی تھی۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ عمران خان طویل وقفے کے بعد فلمی دنیا میں واپسی کے لیے تیار ہیں اور وہ 2026 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘ہیپی پٹیل: خطرناک جاسوس’ میں نظر آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیے: عامر خان کو 60 سال کی عمر میں محبت کرکے کیا ملا؟ اداکار کے انکشافات
دوسری جانب عامر خان کی یہ چھٹیاں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب ان کی مشہور فلم ‘3 ایڈیٹس’ کے سیکوئل سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اس فلم کا اسکرپٹ مکمل ہو چکا ہے اور 2026 میں ہدایتکار راجکمار ہیرانی کی قیادت میں شوٹنگ شروع ہونے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ عامر خان اور گوری اسپرٹ 2023 کے وسط سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور مارچ 2025 میں انہوں نے اپنے تعلق کو باضابطہ طور پر عوام کے سامنے تسلیم کیا تھا۔














