غیر ملکی تنقید سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، پاکستان میں مضبوط مذہبی ہم آہنگی قائم ہے، مولانا طاہر اشرفی

ہفتہ 27 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان علما کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر محمود اشرفی نے پریس کانفرنس میں پاکستان کی سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہا اور ملکی یکجہتی، اقلیتوں کے حقوق اور اسلامی ریاست کے بارے میں واضح موقف اپنایا۔

مولانا طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ کچھ لوگ خود کو پاکستانی کہتے ہیں مگر وہ پاکستان کی کامیابی اور استحکام کو قبول نہیں کر پا رہے۔ انہوں نے تنقید کرنے والوں سے کہا کہ اگر واقعی افغانستان یا دوسرے ممالک میں بہتر حالات ہیں تو وہاں جائیں، یہاں پاکستان میں ہمارا اپنا نظام اور مذہبی ہم آہنگی قائم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت انتہا پسندی کا مرکز بن چکا، طاہر اشرفی کا مسلم خاتون کے حجاب سے متعلق واقعہ پر اظہار تشویش

انہوں نے ملک میں شیعہ، سنی، بریلوی، دیوبندی، اہل حدیث، مسیحی، ہندو اور سکھ سمیت تمام برادریوں کے موجود ہونے اور ان کے حقوق کا ذکر کیا۔ مولانا اشرفی نے کہا کہ پاکستان میں امن و امان قائم ہے جبکہ ہندوستان میں پچھلے 2 سالوں میں مساجد، امام بارگاہیں اور دیگر مذہبی مقامات پر تشدد ہوا ہے، جس پر تنقید ضروری ہے۔

مولانا اشرفی نے پاکستان کی پولیس، سیکیورٹی اداروں اور وزارتوں کو سراہا کہ انہوں نے اقلیتوں کے ایام کے دوران بہترین انتظامات کیے اور ملکی سلامتی کو یقینی بنایا۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی تنقید سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ پاکستان کے اندر مذہبی اور سماجی ہم آہنگی مضبوط ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ پنجاب سمیت ملک کے ہر حصے میں اقلیتوں کی شمولیت اور ووٹ کی اہمیت کے باعث پاکستان کی بنیادیں مضبوط ہیں اور یہاں سب شہری امن اور سلامتی کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بیرون ملک دہشتگردی سے متعلق افغان علما کا اعلامیہ: مولانا طاہر اشرفی کا خیرمقدم

انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے صدر، شیخ محمد بن زید، پاکستان آئے۔ اس سے پہلے اردن کے شاہ بھی پاکستان آئے۔ آنے والا نیا سال پاکستان کے لیے یقیناً بہترین ہوگا، اور آپ دیکھیں گے کہ دنیا کی اہم اور طاقتور شخصیات پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو بین الاقوامی اور بین المذاہب رواداری کے جذبے کے ساتھ مضبوط بنانا ہے۔ پاکستان ایک خوبصورت گلدستہ ہے جس میں مختلف مذاہب اور ثقافتیں شامل ہیں، اور اسے مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔

اسی سلسلے میں پاکستان علما کونسل کے زیر اہتمام، اسلام آباد میں دو روزہ کانفرنس ’پیغام اسلام: امن، محبت اور رواداری‘ منعقد کی جا رہی ہے، جس میں دنیا کے اہم ممالک اور مختلف مذاہب کے قائدین، بشمول ویٹیکن سے، شرکت کریں گے۔

نیا آنے والا عیسوی سال پاکستان اور پوری دنیا کے لیے امن، محبت اور بہتری کا پیغام لے کر آئے، یہ ہماری دعا ہے۔ یہ امن فلسطینیوں، سوڈانیوں، یمنیوں، کشمیریوں اور غزہ کے عوام کے لیے بھی ہو۔

پاکستان کی مسیحی برادری نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے حق میں آواز بلند کی ہے، کیونکہ وہاں انسانیت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ جہاں مسجد میں بم برس رہے ہیں، وہاں چرچ بھی نشانہ بنتا ہے، اور یہ ہمارا مشترکہ مسئلہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان میں بدامنی کی وجہ صرف معاشی مسائل نہیں، پروپیگنڈے نے حقائق کو مسخ کیا

عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ایپسٹین کی موت کی وجہ خودکشی کے بجائے قتل ہے، پوسٹ مارٹم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا دعویٰ

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟