پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت، اہم پیشرفت سامنے آگئی

ہفتہ 27 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شامل کی جانے والی دو نئی ٹیموں کی فروخت کے لیے ٹیکنیکل ایویلیوایشن کا مرحلہ مکمل کرلیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق اس عمل کے تحت موصول ہونے والی بولیوں کا تفصیلی تکنیکی جائزہ لیا گیا۔

پی سی بی کو دنیا کے مختلف حصوں سے مجموعی طور پر 12 بولیاں موصول ہوئیں، جن میں سے جانچ پڑتال کے بعد 10 بولی دہندگان کو تکنیکی معیار پر پورا اترنے والا قرار دیا گیا۔

یہ تمام اہل پارٹیاں اب نیلامی کے اگلے مرحلے میں حصہ لینے کی مجاز ہوں گی۔

2 نئی فرنچائزز کی نیلامی 8 جنوری 2026 کو جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔ کامیاب بولی دہندگان راولپنڈی، حیدر آباد، فیصل آباد، گلگت، مظفرآباد اور سیالکوٹ میں سے اپنی ٹیم کے لیے شہر کا انتخاب کر سکیں گے۔

پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے اہل قرار پانے والے بولی دہندگان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ لیگ میں توسیع کے عمل میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی حوصلہ افزا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ایک اہم سنگ میل کی جانب بڑھ رہی ہے اور ٹیموں کی نیلامی سے متعلق مزید تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا عظیم فٹبالر رونالڈو فلمی دنیا میں قدم رکھنے والے ہیں؟

پاکستان کاروباری مواقع فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

آیت اللہ خامنہ ای پر حملہ ہوا تو جہاد کا فتویٰ جاری کردیں گے، ایرانی پارلیمنٹ

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف کی مصری ہم منصب سے قاہرہ میں ملاقات

گرین لینڈ پر امریکی دباؤ مسترد، یورپ غنڈہ گردی کے آگے نہیں جھکے گا، فرانسیسی صدر میکرون

ویڈیو

جنید صفدر کی شادی میں فوٹو شوٹ کرنے والے فوٹو گرافر نے ساری تفصیلات بیان کردیں

شہر اقتدار میں 28ویں آئینی ترمیم کی چہ مگوئیاں، تھرتھلی مچ گئی

درختوں سے پولن الرجی اسلام آباد کے شہریوں کو کیسے متاثر کررہی ہے؟

کالم / تجزیہ

’میرے پاس کالا کوٹ نہیں تھا‘

کینیڈا کے انڈے

پی ٹی آئی کے تابوت میں آخری کیل