گلوکار راحت فتح علی خان کی بیٹی پیا دیس سدھار گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل

ہفتہ 27 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کلاسیکل اور غزل گلوکار استاد راحت فتح علی خان ان دنوں اپنی صاحبزادی ماہین خان کی شادی کی تقریبات کے باعث توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

ماہین خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز لاہور میں منعقد ہونے والی مایوں کی تقریب سے ہوا، جو رخصتی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Irfan Ahson (@irfanahson)

چند روز قبل ان کا نکاح بھی لاہور میں ایک سادہ مگر خوبصورت تقریب میں انجام پایا، جس میں راحت فتح علی خان اور ان کے اہلِ خانہ خوشی سے سرشار دکھائی دیے۔

مایوں کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بعض صارفین کی جانب سے ماہین خان کے لباس پر تنقید بھی سامنے آئی تھی۔ اس کے بعد اب ان کی مہندی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز بھی منظر عام پر آ گئی ہیں۔

گزشتہ روز لاہور میں منعقد ہونے والی مہندی کی اس نجی تقریب میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

دلہن نے گلابی رنگ کا دیدہ زیب لہنگا اور چولی زیب تن کی، جس پر مدھم سنہری اور رنگ برنگی کڑھائی کی گئی تھی، جبکہ نیٹ کا دوپٹہ ان کے لباس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کررہا تھا۔

مہندی کے لباس میں ماہین خان نہایت دلکش دکھائی دیں، جبکہ دلہا نے ہلکی کڑھائی والا پیلے رنگ کا کرتا پاجامہ پہن رکھا تھا۔

تقریب کے دوران راحت فتح علی خان اور ان کے اہلِ خانہ نے مہمانوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں، جبکہ معروف گلوکار وارث بیگ بھی اس خوشی کے موقع پر شریک ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، افغان چوکیوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟