بارشیں اور برف باری، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

ہفتہ 27 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے مغربی ہواؤں کے ایک نئے سلسلے کی آمد کے پیش نظر آئندہ ہفتے ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفانی تودے گرنے کے ممکنہ خطرے سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کے مطابق مغربی ہواؤں کا یہ سلسلہ 29 دسمبر کو ملک میں داخل ہوگا، جس کے باعث مختلف علاقوں میں موسمی تبدیلیاں متوقع ہیں۔ بلوچستان کے متعدد اضلاع میں 29 سے 31 دسمبر کے دوران بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: طوفان، خشک سالی اور سیلاب، سال 2025 موسم اور ماحولیات کے حوالے سے کیسا رہا؟

محکمہ موسمیات کے مطابق 30 دسمبر سے یکم جنوری کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش ہو سکتی ہے، جبکہ اسلام آباد، مری، گلیات اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں 30 دسمبر سے 2 جنوری تک بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید برفباری کے باعث بالائی علاقوں میں آمدورفت متاثر ہو سکتی ہے، جبکہ بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفانی تودے گرنے کا خدشہ موجود ہے۔

اسی دوران کراچی میں بھی موسمِ سرما کی پہلی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جو 30 دسمبر کو متوقع ہے اور اس کے نتیجے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان نے بھی متوقع خراب موسم کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 29 دسمبر سے یکم جنوری تک بارش، آندھی، گرج چمک اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ کوئٹہ، زیارت، چمن اور دیگر بلند علاقوں میں برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں تیز بارشوں کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں سرد اور خشک موسم برقرار رہنے کی پیشگوئی، پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان

پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ آندھی، گرج چمک اور برفباری کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی آ سکتی ہے۔ عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور سیاحوں کو خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ کسانوں کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی زرعی سرگرمیوں کو موسم کی صورتحال کے مطابق ترتیب دیں تاکہ ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟