ملک بھر میں سرد اور خشک موسم برقرار رہنے کی پیشگوئی، پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان

اتوار 21 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں آج رات سے پیر تک بارش، تیز ہواؤں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ ملک کے بیشتر حصوں میں سرد اور خشک موسم برقرار رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ اور چمن سمیت بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش، سردی میں اضافہ

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں سرد اور ابر آلود موسم رہے گا، جبکہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، ملاکنڈ، بونیر، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، باجوڑ، مہمند، خیبر اور اورکزئی میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔ اسی طرح گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی موسم کی یہی صورتحال رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ اور برفباری کے باعث ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، مری، گلیات، نیلم ویلی، باغ، پونچھ اور حویلی میں سڑکیں بند اور پھسلن پیدا ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

اسلام آباد اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان ہے، جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں سرد اور جزوی ابر آلود موسم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند اور اسموگ برقرار رہنے کا امکان ہے، خاص طور پر گوجرانوالہ، لاہور، ملتان، بہاولپور اور دیگر میدانی علاقوں میں دھند کی شدت میں اضافے کی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ سکھر، روہڑی، شکارپور، کشمور، شہید بینظیر آباد اور موئن جو دڑو کے اطراف میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے، بلوچستان میں بھی سرد اور خشک موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بارشیں اور برف باری، محکمہ موسمیات نے خشک موسم سے تنگ شہریوں کو خوشخبری سنا دی

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے مختلف حصوں میں کہیں کہیں بارش ریکارڈ کی گئی، خیبر پختونخوا کے علاقے کالام میں سب سے زیادہ 24 ملی میٹر بارش ہوئی۔ آج کم سے کم درجہ حرارت لیہ اور گوپس میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم 17.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، صبح کے وقت نمی 95 فیصد جبکہ شام تک 45 سے 55 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

پیر اور منگل کو بھی کراچی میں موسم خشک اور نسبتاً سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ درجہ حرارت میں معمولی کمی متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!