وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی الطاف حسین پر شدید تنقید، عمران فاروق کا قاتل قرار دے دیا

اتوار 28 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مہاجر قوم کو 40 سال تک ایک کرمنل کی ناعاقبت اندیش قیادت نے نقصان پہنچایا۔ انہوں نے الطاف حسین کو عمران فاروق پر ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین نے جنازے کے موقع پر غیر اخلاقی حرکات اور قوم کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کا الزام عائد کیا۔

یہ بھی پڑھیں:توشہ خانہ کیس ٹو: سنگین نوعیت کے مقدمے میں یہ ایک بڑا فیصلہ ہے، مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیر صحت مصطفٰی کمال نے پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین پر سخت نکتہ چینی کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، مصطفیٰ کمال نے کہا کہ الطاف حسین نے ہمیشہ جب چاہا بول کر اور ہر صورت میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا، اور مہاجر قوم کو نقصان پہنچایا۔

وزیر صحت نے الزام لگایا کہ الطاف حسین نے لندن میں ڈاکٹر عمران فاروق کے جنازے کی تصویر لینے کے لیے غیر اخلاقی طریقے استعمال کیے اور اس کا ویڈیو ریکارڈ کرایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ شخص 40 سال سے قوم کے ساتھ کھیل رہا ہے اور اس نے پوری مہاجر نسل کو متاثر کیا۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ الطاف حسین کے پاس اتنی طاقت تھی کہ چند منٹ کی کال پر لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکل آتے، لیکن اس نے کبھی قوم کے مفاد میں کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔

وزیر صحت نے یہ بھی کہا کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے آئینی ترمیم لانا ضروری ہے، لیکن الطاف حسین کی قیادت میں یہ ممکن نہیں ہوا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ مہاجر قوم کو بدقسمتی کا سامنا کرنا پڑا اور ایسے افراد قوم کی ترقی کے راستے میں رکاوٹ بنے۔

پریس کانفرنس کے دوران مصطفٰی کمال نے الطاف حسین کو ’بے غیرت‘ قرار دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ اس کو توبہ کی توفیق دے، لیکن انہوں نے کہا کہ اب تک ایسا ممکن نہیں ہوا اور یہ شخص اپنی زندگی میں قوم کے لیے نقصان دہ ثابت ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 40 سال میں ایک بار بھی اس شخص کو یہ خیال نہیں آیا کہ شہر اور قوم کے لیے آئینی ترمیم کروا دی جائے۔ آج لوگ ہم سے پوچھتے ہیں کہ اب کیا کریں، مگر دیکھیں کہ اس نے اس قوم کو کہاں لا کر کھڑا کر دیا۔ مصطفٰی کمال نے کہا کہ ماضی میں اس شہر میں دس منٹ کی کال پر پانچ لاکھ لوگ پُرامن طور پر سڑکوں پر بیٹھ سکتے تھے، اسمبلی ایسے کھلتی جیسے کوئی چھٹی نہ ہو اور بغیر ایک پتھر چلائے، بغیر ایک درخت توڑے اور بغیر کسی نوجوان کو ہتھیار تھمائے، پورے پاکستان میں آئینی ترمیم ہو سکتی تھی اور پارٹی قومی سطح پر ہیرو بن سکتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس اس قیادت نے شہدا کے قبرستان بھر دیے، جیلیں نوجوانوں سے بھر دیں، لوگوں کو لاپتہ کروایا، خاندانوں کو دربدر کیا اور پوری قوم کو تباہ و برباد کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج بھی اس شخص کی حرکات ختم نہیں ہو رہیں اور وہ اس قوم کا سب سے بڑا مجرم اور غدار ہے۔

وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ یہ اختیار کسی نے وراثت میں نہیں دیا تھا کہ ہر کسی کو غدار کہا جائے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس کے ساتھ رہنے والے لوگ بھی قوم کو بیچنے والے تھے اور دو ٹکے کی سیاست کرتے رہے۔ مصطفٰی کمال نے کہا کہ انہوں نے دو سال تک اس معاملے پر خاموشی اختیار کیے رکھی، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق شہید ہو چکے ہیں، ان کے بچے اس وقت کم عمر تھے اور بیوہ شدید کرب میں تھیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ ان چند لوگوں میں شامل تھے جنہوں نے عمران فاروق کی بیوہ اور بچوں سے رابطہ رکھا، اس وقت جب اسکاٹ لینڈ یارڈ نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر انہیں ایک جگہ چھپا کر رکھا ہوا تھا۔ مصطفٰی کمال کے مطابق، اسکاٹ لینڈ یارڈ کو علم تھا کہ ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل میں کون ملوث ہے، اسی لیے بچوں اور اہلِ خانہ سے رابطہ محدود رکھا گیا تھا۔

 

انہوں نے بتایا کہ بچوں کی حفاظت ایک بڑا خطرہ تھا، اس لیے انہیں کچھ دنوں کے لیے محفوظ جگہ پر رکھا گیا۔ تقریباً پندرہ دن بعد ان کا سراغ ملا اور انہیں ملاقات کی اجازت دی گئی۔ میں، وسن جلیل اور چند دیگر لوگ وہاں پہنچے۔ بچے جب دروازے کی طرف دیکھ رہے تھے، تو اپنے والد کا انتظار کر رہے تھے، شاید وہ سوچ رہے تھے کہ شاید ان کا باپ آ گیا ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟