سہراب گوٹھ میں گھر سے خاتون اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، تحقیقات جاری

اتوار 28 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کی گنا منڈی میں واقع ایک گھر سے ایک خاتون اور 3 بچوں کی لاشیں لٹکی ہوئی حالت میں ملی ہیں۔ حکام نے ابتدائی طور پر واقعے کو خودکشی کا شبہ قرار دیا ہے، تاہم تفتیش کا عمل جاری ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گھر سے مجموعی طور پر 4 لاشیں برآمد ہوئیں، جن میں ایک خاتون اور 3 کم عمر بچے شامل ہیں۔ لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی کلفٹن سے نوجوان مرد اور خاتون کی لاشیں برآمد

ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر احمد شیخ نے بتایا کہ ابتدائی شواہد کی بنیاد پر واقعے کو خودکشی کہا جا رہا ہے، تاہم حتمی نتیجہ مکمل شواہد کے جائزے کے بعد ہی سامنے آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق سندھ کے وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ سے رابطہ کیا اور ہدایت دی کہ تفتیش اور انکوائری کا عمل مکمل طور پر شفاف اور غیر جانبدار رکھا جائے۔ وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ ذمہ دار ملزمان کو جلد عدالت میں پیش کیا جائے۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون کے شوہر نجیب اللہ سے تفتیش کی جا رہی ہے، جو سبزی منڈی میں کام کرتا ہے اور اس نے افغان خاتون سے دوسری شادی بھی کر رکھی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ سے خاتون کی کئی روز پرانی تشدد زدہ لاش برآمد

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 30 سالہ فاطمہ، 10 سالہ سونم، 3 سالہ آرزو اور 2 سالہ ارمان شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون کا تعلق افغانستان سے تھا جبکہ شوہر کا تعلق لیہ سے بتایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال بلاک 1 میں ایک گھر سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں، جبکہ ایک شخص بے ہوشی کی حالت میں ملا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول خواتین ماں، بیٹی اور بہو تھیں اور واقعے کی اطلاع خاندان کے کم عمر بیٹے نے دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، افغان چوکیوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟