کیا گوتم گمبھیر کو ٹیم کی کوچنگ سے ہٹانے کا فیصلہ ہوگیا ہے؟ بھارتی کرکٹ بورڈ کا موقف سامنے آگیا

اتوار 28 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے کرکٹ بورڈ کے سکریٹری دیواجیت سائین کیا نے وضاحت کی ہے کہ بھارتی بیٹنگ کے عظیم کھلاڑی وی وی ایس لکشمن کو قومی ٹیم کے اگلے ٹیسٹ کوچ کے طور پر منتخب کرنے کے حوالے سے خبریں غیر حقیقی اور بے بنیاد ہیں۔

سائین کیا نے کہا کہ بورڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں قیادت کے ڈھانچے میں کسی تبدیلی کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا۔ میڈیا میں خبریں گردش کر رہی تھیں کہ لکسمان سے اس عہدے کے لیے رابطہ کیا گیا تھا۔ یہ قیاس آرائیاں اس وقت سامنے آئیں جب بھارت نے جنوبی افریقہ کے خلاف گھر پر ٹیسٹ سیریز 0—2 سے ہار کر مایوس کن کارکردگی دکھائی۔

یہ بھی پڑھیے: بھارتی ٹیم کی ٹیسٹ کرکٹ میں ناقص کارکردگی کے باوجود گوتم گمبھیر کا مستعفی ہونے سے انکار

یہ بھارت کا لگاتار دوسرا ہوم وائٹ واش تھا، جس سے پہلے گزشتہ سال نیوزی لینڈ کے خلاف 0—3 کی شکست ہوئی تھی۔ اس شکست نے بھارت کے 12 سال کے ہوم ٹیسٹ ریکارڈ کو بھی داغدار کیا اور طویل عرصے تک ایم ایس دھونی، ویرات کوہلی اور روہت شرما کی قیادت میں غالب رہنے والی ٹیم کی زوال پذیری کا آغاز ظاہر کیا۔

نیوزی لینڈ کے وائٹ واش نے بھارت کو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 کے فائنل میں جگہ سے محروم کر دیا تھا، جبکہ جنوبی افریقہ کے خلاف حالیہ شکست بھی ان کے امکان کو خطرے میں ڈال سکتی ہے، جو آئندہ میچز کے نتائج پر منحصر ہے۔

سائین کیا نے کہا کہ یہ بالکل غلط خبر ہے۔ یہ محض قیاس آرائی ہے۔ کچھ معتبر نیوز ایجنسیز بھی یہ خبر چلا رہی ہیں، لیکن اس میں کوئی حقیقت نہیں۔ کرکٹ بورڈ فوری طور پر اس کی تردید کرتا ہے۔ لوگ جو چاہیں سوچ سکتے ہیں، لیکن بورڈ نے کسی بھی اقدام کا اعلان نہیں کیا۔ یہ کسی کا تصور ہے، اور حقیقت پر مبنی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ’باہر بٹھا دوں گا!‘، گوتم گمبھیر کی ہرشِت رانا کو دھمکی، بھارتی ٹیم میں آخر چل کیا رہا ہے؟

اگرچہ گوتم گمبھیر کی قیادت میں بھارت نے محدود اوورز کرکٹ میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں، جیسے چیمپئنز ٹرافی اور ایشیا کپ ٹی20 کی ناقابل شکست مہم، مگر وہی کامیابی ٹیسٹ کرکٹ میں حاصل نہیں ہو سکی۔ گمبھیر کے دور میں بھارت نے صرف 7 ٹیسٹ میچ جیتے، جبکہ 10 میچز میں شکست اور دو ڈرا کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قطر کی جانب سے امریکی صدر کو دیے گئے طیارے کی ٹیسٹنگ مکمل، جلد استعمال متوقع

بگ باس 17 کے فاتح کامیڈین منور فاروقی کے گھر بیٹی کی پیدائش

میں بھی ملک کی ترقی کے لیے وقف ایک مزدور ہوں، بنگلہ دیشی وزیراعظم طارق رحمان کا یوم مزدور پر پیغام

اسلام آباد میں 3 روزہ تبلیغی اجتماع جاری، وزیر داخلہ محسن نقوی کی مرکز آمد اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

مالی مشکلات اور لوگوں کی تنقید نے ہی کامیابی کی راہ دکھائی، عفت عمر کی چونکا دینے والی گفتگو

ویڈیو

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

پی ایس ایل: اسٹیڈیمز آباد ہونے پر رونقیں دوبالا، شائقین پرجوش

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری