قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک نیا قومی ریکارڈ قائم کرلیا۔
مزید پڑھیں: شان مسعود ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر، عثمان واہلہ سبکدوش
انہوں نے پاکستان کی تاریخ کی تیز ترین فرسٹ کلاس ڈبل سینچری اسکور کی۔
Pakistan Test captain Shan Masood has set a new national record, scoring the fastest first-class double century in Pakistan’s history.
Playing for SNGPL against Sahir Associates, Shan reached 200 off just 177 balls, surpassing Inzamam’s 1992 record of 188 balls (vs Oxford &… pic.twitter.com/H5y47FjzAU
— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) December 28, 2025
ایس این جی پی ایل کی نمائندگی کرتے ہوئے ساحر ایسوسی ایٹس کے خلاف شان مسعود نے صرف 177 گیندوں پر 200 رنز مکمل کیے۔
اس کامیابی کے ساتھ ہی انہوں نے 1992 میں انضمام الحق کا قائم کردہ 188 گیندوں پر ڈبل سینچری کا ریکارڈ (آکسفورڈ اور کیمبرج یونیورسٹیز کے خلاف) توڑ دیا۔
دن کے اختتام پر شان مسعود 185 گیندوں پر 212 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ تھے۔ اس اننگز کے ساتھ وہ پاکستانی سرزمین پر بھی تیز ترین فرسٹ کلاس ڈبل سینچری بنانے والے بلے باز بن گئے۔
مزید پڑھیں: محمد رضوان اور شان مسعود کو کپتانی سے ہٹایا جارہا ہے؟ پاکستان کرکٹ بورڈ نے وضاحت کردی
انہوں نے 2006 کے لاہور ٹیسٹ میں وریندر سہواگ کی 182 گیندوں پر بنائی گئی ڈبل سینچری کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔














