امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو کہا کہ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ایک مثبت اور نتیجہ خیز ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، جس کا مقصد یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی سے ہونے والی ملاقات سے قبل بات چیت کرنا تھا۔
ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا، میں نے آج یوکرین کے صدر زیلنسکی سے ملاقات سے قبل روسی صدر پوٹن کے ساتھ ایک اچھا اور بہت نتیجہ خیز فونک رابطہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملاقات شام 6 بجے پریس کے لیے کھلی ہوگی، لیکن فون کال کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
یہ بھی پڑھیے: زیلنسکی ٹرمپ ملاقات سے ایک روز قبل یوکرینی دارالحکومت پر میزائل حملے
زیلنسکی امریکا کے دورے پر پہنچے ہیں اور ان کا یہ دورہ کینیڈا کے بعد ہوا۔ وہ فلوریڈا میں ٹرمپ سے ملاقات کریں گے تاکہ امریکا کے پلان پر بات ہو سکے جو 4 سالہ روسی یوکرین جنگ کو ختم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
زیلنسکی اس ملاقات میں یوکرین کے لیے نیا امن منصوبہ پیش کریں گے، جس کی حمایت یورپی رہنماؤں کی طرف سے بھی حاصل ہے، تاہم ان کا دارالحکومت کیف اب بھی روسی بمباری سے شدید متاثر ہے۔
امریکی صدر نے اس تقریباً 20 نکاتی منصوبے کے بارے میں غیر یقینی رویہ اپنایا ہے، جبکہ روسی صدر پوٹن نے بھی کوئی اشارہ نہیں دیا کہ ماسکو اسے قابل قبول سمجھے گا۔














