پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں گزشتہ چند مہینوں کے دوران قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ رہا ہے۔ سونے کی قیمتوں میں حالیہ عرصے میں تاریخی اضافہ دیکھا گیا، تاہم اب ان میں بڑی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
سونے کی قیمت میں آج 5500 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 5500 روپے کمی کے بعد 470,162 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 4715 روپے کمی کے بعد403,008 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 369,510 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 55 ڈالر کمی کے بعد 4478 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔














