’کتنے شیریں ہیں تیرے۔۔۔‘: بھارتی کرکٹر وشنوی شرما کے جذباتی الفاظ کیمرے میں قید

پیر 29 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی ابھرتی ہوئی بائیں ہاتھ کی اسپنر وشنوی شرما سری لنکا کے خلاف ٹی 20 میچ کے دوران ایک غیر متوقع لمحے کی وجہ سے 20 میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: اشتہارات کی بارش، ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی برانڈ ویلیو میں کتنا اضافہ ہوا؟

میچ کے دوران جوش میں کہی گئی ایک بات کیمرے کی آنکھ سے اوجھل نہ رہ سکی اور اس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔

5 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے چوتھے مقابلے میں وشنوی شرما نے شاندار بولنگ کے ساتھ ساتھ ایک انسانی اور فطری ردعمل کی وجہ سے شائقین بھی محظوظ ہوئے۔

سری لنکا کی اننگز کے 15ویں اوور کی تیسری گیند پر ایک ممکنہ رن آؤٹ کا موقع ضائع ہوا تو وشنوی جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور زیرِ لب ایک ناپسندیدہ لفظ ادا کر بیٹھیں جو براہ راست کیمرے میں محفوظ ہو گیا۔

احساس شرمندگی اور کھسیانی مسکراہٹ

جیسے ہی انہیں احساس ہوا کہ یہ منظر اسٹیڈیم کی بڑی اسکرین پر دکھایا جا رہا ہے  انہوں نے فوراً منہ پر ہاتھ رکھ لیا اور شرمندگی بھری مسکراہٹ کے ساتھ ردعمل دیا۔؎ان کا یہ انداز اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کے لیے ہنسی اور دلچسپی کا باعث بن گیا۔

مزید پڑھیے: خاتون کرکٹر نے منگیتر سے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، پروپوزل ویڈیو سمیت تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں

اگرچہ یہ لمحہ سوشل میڈیا پر زیادہ زیرِ بحث رہا تاہم میدان میں وشنوی شرما کی کارکردگی قابل تحسین رہی۔

ہائی اسکونگ میچ لیکن وشنوی کی شاندار بولنگ

ہائی اسکورنگ میچ میں جہاں دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر 400 سے زائد رنز اسکور کیے وشنوی نے غیر معمولی نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے فی اوور صرف 6 رنز دیے اور 2 اہم وکٹیں حاصل کیں۔

ان کی مؤثر بولنگ نے بھارت کو 30 رنز سے کامیابی دلانے میں نمایاں کردار ادا کیا جس کے ساتھ ہی بھارتی ویمن ٹیم نے سیریز میں 0-4 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کر لی۔

مزید پڑھیں: وہ مجھے گلے لگانے کی کوشش کرتے، بنگلادیشی کرکٹر جہاں آرا عالم کے سابق سلیکٹر پر سنگین الزامات

حال ہی میں بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھنے والی وشنوی شرما اپنی بے خوف بولنگ اور جارحانہ انداز کے باعث شائقین اور ماہرین کی توجہ حاصل کر رہی ہیں اور یہ واقعہ بھی ان کے پرجوش مزاج کی ایک جھلک بن کر سامنے آیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور بھارت کی دوبارہ جنگ، ایران خانہ جنگی میں کون سے طاقتیں ملوث؟ڈونلڈ ٹرمپ کو روکنے والا کون؟

شمالی علاقوں میں 16 سے 22 جنوری کے دوران شدید برفباری کا الرٹ جاری

پنجاب پولیس کے 15 افسران کو ترقی دے دی گئی، نوٹیفکیشن جاری

وزیراعظم شہباز شریف نے صحت کارڈ پروگرام کا باضابطہ افتتاح کردیا

شعبان کا چاند کب دکھائی دے گا؟ سپارکو نے تاریخ کا اعلان کر دیا

ویڈیو

پاکستان اور بھارت کی دوبارہ جنگ، ایران خانہ جنگی میں کون سے طاقتیں ملوث؟ڈونلڈ ٹرمپ کو روکنے والا کون؟

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘