پی آئی اے نجکاری: کابینہ کمیٹی نے وفاقی کابینہ سے منظوری کی سفارش کردی

منگل 30 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے نجکاری نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے 75 فیصد شیئرز کی خریداری کے لیے عارف حبیب گروپ کی بولی کی توثیق کرتے ہوئے وفاقی کابینہ سے منظوری کی سفارش کردی۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا، جس میں متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزارت نجکاری کے سیکریٹری نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی نجکاری کے آئندہ اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز کی خریداری کے لیے عارف حبیب کنسورشیم کی ایک ارب 35 کروڑ روپے کی بولی کی توثیق کرتے ہوئے وفاقی کابینہ سے منظوری کی سفارش کی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام سے کہاکہ نجکاری کے عمل کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کے لیے بروقت اقدامات کریں، اور امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے پی آئی اے دوبارہ اپنے سنہرے دنوں کی جانب واپس جا سکے گی۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے نجکاری: عارف حبیب کنسورشیم نے 135 ارب روپے میں قومی ایئر لائن کو خرید لیا

واضح رہے کہ قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کو معروف بزنس گروپ عارف حبیب کنسورشیم نے ایک ارب 35 کروڑ میں خرید لیا ہے، جس کے بعد عارف حبیب نے کہا تھا کہ ہم قومی ایئر لائن کو دوبارہ عظیم بنائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں