اس وقت مذاکرات کا کوئی ماحول نظر نہیں آ رہا، سلمان اکرم راجا

منگل 30 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ اس وقت مذاکرات کا کوئی ماحول نظر نہیں آرہا۔

اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حکومت پر تنقید کی اور کہاکہ مذاکرات تبھی ممکن ہیں جب بنیادی اصولوں کو تسلیم کیا جائے، ہوا میں مذاکرات کی بات کرنا بے معنی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی ہر منگل اور جمعرات کو اڈیالہ کے باہر ڈراما لگاتی ہے، باز نہ آنے پر حل نکالنا ہوگا، رانا ثنااللہ

سلمان اکرم راجا نے بتایا کہ عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، تاہم کچھ دیگر سطحوں پر معاملات آگے بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی بہنوں کا حق ہے کہ انہیں ملاقات کروائی جائے، اور کسی کو یہ فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو قید تنہائی میں رکھا جائے۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ حکومت کا یہ رویہ بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے اور وہ اس سلسلے میں اڈیالہ کے باہر آکر ریاست کے ضمیر کو جھنجوڑتے رہیں گے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ بسکٹ کھانے یا چائے پینے کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے عوام، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھیوں اور جماعت کے لیے مخلصانہ اور ٹھوس مذاکرات ضروری ہیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان سے ملاقات کی پھر کسی کو اجازت نہ ملی، علیمہ خان کا جیل کی جانب پیدل مارچ

انہوں نے مزید کہاکہ 8 فروری 2024 کی بنیاد پر قائم کیا گیا نظام دیرپا نہیں ہے، اور پی ٹی آئی آگے بڑھنے کے لیے صرف بنیادی اصولوں پر بات کرنے کو تیار ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے، جس کے جواب میں تحریک انصاف نے بات چیت سے انکار کیا، تاہم تحریک تحفظ آئین پاکستان (جس میں پی ٹی آئی بھی شامل ہے) نے بات چیت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟