وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی تعلیم اور تربیت پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کا اہم ذریعہ ہے اور حکومت اس شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کی خواتین فری لانسنگ سے کتنے پیسے کما رہی ہیں؟
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان دنیا میں فری لانسنگ کرنے والی آبادی کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر ہے جو ملک کے لیے ایک بڑی کامیابی اور روشن مستقبل کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کی بڑی تعداد نوجوانوں پر مشتمل ہے اور حکومت انہیں ہنر پر مبنی تربیت فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے تاکہ نوجوان ملک کی سب سے مضبوط معاشی قوت بن سکیں۔
مزید پڑھیے: جرمنی کا فری لانس ویزا کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے؟
محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت سرکاری مالی معاونت سے آگے بڑھتے ہوئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی جانب بڑھ رہی ہے جو پائیدار معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: سوشل میڈیا کی کمائی پر ٹیکس کی خبریں، یوٹیوبرز اور فری لانسرز کیا کہتے ہیں؟
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ نوجوان خواتین کی افرادی قوت پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے کیونکہ ملکی معیشت کی ترقی میں ان کا کردار نہایت اہم ہے۔













