بنگلہ دیش میں سوگ، خالدہ ضیا کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی

بدھ 31 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیرِ اعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیا کے انتقال پر آج سے 3 روزہ قومی سوگ منایا جا رہا ہے۔

ان کی نمازِ جنازہ آج دوپہر 2 بجے قومی پارلیمنٹ ہاؤس کے ساؤتھ پلازہ اور مانک میا ایونیو میں ادا کی جائے گی۔ بعد ازاں انہیں ان کے مرحوم شوہر اور سابق صدر ضیاء الرحمان کے پہلو میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

بی این پی کے سیکریٹری جنرل مرزا فخرالاسلام عالمگیر نے یہ شیڈول ڈھاکا میں پارٹی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے بعد جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم بیگم خالدہ ضیاء انتقال کر گئیں

حکام نے سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے جبکہ پارلیمنٹ کے اطراف بعض اہم سڑکیں سیکیورٹی اور سرکاری تقاریب کے پیش نظر بند رہیں گی۔

متوقع بڑے مجمع کو سنبھالنے کے لیے میٹرو حکام نے اضافی ٹرین سروسز چلانے کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔

بیگم خالدہ ضیا کے گلشن میں واقع دفتر میں تعزیتی کتاب بھی رکھی گئی ہے جہاں سفارت کار مسلسل تعزیت کے لیے آ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:بیگم خالدہ ضیا کی نماز جنازہ کل، اسپیکر ایاز صادق پاکستان کی نمائندگی کریں گے

پاکستان کے وزیرِ خارجہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت متوقع ہے جبکہ سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے بھی ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

اس کے علاوہ امریکا، بھارت اور دیگر عالمی شراکت داروں کی جانب سے بھی تعزیتی پیغامات موصول ہوئے ہیں۔

بی این پی رہنماؤں کے مطابق خالدہ ضیا 41 برس تک پارٹی کی قیادت کرتی رہیں اور سیاسی اتار چڑھاؤ کے ادوار میں استقامت کی علامت بنیں۔

مزید پڑھیں: کبھی نہ ہارنے والی خالدہ ضیا جو سیاست میں نہیں آنا چاہتی تھیں

پارٹی قائدین اور اہلِ خانہ نے انہیں ایک ایسی مخلص رہنما قرار دیا جنہوں نے ملک کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کردی۔

سرکاری اعزازات کے ساتھ نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد بیگم خالدہ ضیا کی تدفین سابق صدر ضیاء الرحمان کے پہلو میں کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بِمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کی پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا

  خواتین اور بچوں کی نازیبا تصاویر، گروک کے خلاف دنیا بھر میں تحقیقات کا مطالبہ

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟