2026: کینیڈا میں مستقل رہائش اختیار کرنے کے لیے پاکستانیوں کو کتنی رقم چاہیے؟

بدھ 31 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینیڈا بدستور غیر ملکی شہریوں، جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں، کو ایکسپریس انٹری سسٹم کے تحت فیڈرل اسکلڈ ورکر پروگرام کے ذریعے مستقل رہائش کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔

سرکاری رہنمائی کے مطابق کینیڈا ہنرمند افراد کا انتخاب مختلف عوامل کی بنیاد پر کرتا ہے، جن میں تعلیم، کام کا تجربہ، زبان پر عبور اور دیگر اہلیت کے معیار شامل ہیں۔ مستقل رہائش کے خواہش مند درخواست گزاروں کو اپنے پیشے کی نیشنل آکیوپیشنل کلاسیفکیشن (NOC)، تعلیمی پس منظر، زبان کی مہارت اور متعلقہ کام کے تجربے سے متعلق کم از کم شرائط پوری کرنا ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے کینیڈا فری لانسرز کو ریموٹ ورک ویزا جاری کرے گا

ان بنیادی تقاضوں کی تکمیل کے بعد امیدواروں کو پوائنٹس پر مبنی نظام کے تحت جانچا جاتا ہے۔ جو درخواست گزار کم از کم 67 پوائنٹس حاصل کرتے ہیں، وہ فیڈرل اسکلڈ ورکر پروگرام کے لیے اہل قرار پاتے ہیں اور اپنا پروفائل ایکسپریس انٹری پول میں جمع کرا سکتے ہیں۔

پوائنٹس مختلف زمروں میں دیے جاتے ہیں، جن میں زبان کی مہارت، تعلیم، ہنرمند کام کا تجربہ، عمر، کینیڈا میں ملازمت کی پیشکش اور ایڈاپٹیبلٹی (مطابقت) شامل ہیں۔ ان شعبوں میں بہتر کارکردگی پروگرام کے لیے منتخب ہونے کے امکانات بڑھا دیتی ہے۔

پوائنٹس کی شرط پوری کرنے کے ساتھ ساتھ درخواست گزاروں کو سیٹلمنٹ فنڈز یعنی ابتدائی اخراجات کے لیے مناسب مالی وسائل کا ثبوت بھی دینا ہوتا ہے۔ اس شرط کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ نئے آنے والے افراد اور ان کے اہلِ خانہ کینیڈا پہنچنے کے بعد مالی مشکلات کا شکار نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیے جاب سیکر ویزا: وہ ممالک جن کی فیس صرف چند ہزار پاکستانی روپوں میں ہے؟

درکار رقم کا انحصار خاندان کے افراد کی تعداد پر ہوتا ہے۔

5 افراد پر مشتمل خاندان کے لیے کم از کم 32,168 کینیڈین ڈالر

6 افراد کے لیے 36,280 کینیڈین ڈالر

جبکہ 7 افراد کے خاندان کو 40,392 کینیڈین ڈالر ظاہر کرنا ہوں گے۔

درخواست گزاروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ اگر ان کے پاس کم از کم حد سے زیادہ رقم موجود ہو تو وہ مکمل دستیاب رقم ظاہر کریں۔ مالی وسائل کا ثبوت بینک یا کسی تسلیم شدہ مالیاتی ادارے کی جانب سے جاری کردہ سرکاری دستاویزات کے ذریعے دینا لازم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ

ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟

اسلامی حکومت یا وسائل کی لوٹ مار؟ افغان طالبان کے اندر اقتدار کی خونریز کشمکش سامنے آگئی

امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے

گلگت بلتستان انتخابات: ووٹرز سیاسی جماعتوں سے کیا چاہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں