چین کی قومی فضائی کمپنی ایئر چائنا اور اس کی ایک ذیلی کمپنی نے یورپی طیارہ ساز ادارے ایئربس کے ساتھ 60 کی تعداد میں اے320 نیو طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کر لیا ہے، جس کی مالیت تقریباً 9.5 ارب ڈالر بنتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چینی طیارہ ساز کمپنی میدان میں آگئی، کیا ایئربس اور بوئنگ کا خاتمہ قریب ہے؟
یہ اعلان دنیا کی دوسری بڑی ایوی ایشن مارکیٹ چین میں اس ہفتے ہونے والے ایسے کئی فیصلوں کا تسلسل ہے، جہاں اسپرنگ ایئرلائنز اور جونیاؤ ایئرلائنز سمیت دیگر کمپنیاں بھی ایئربس کے طیارے خریدنے کا ارادہ ظاہر کر چکی ہیں۔
Air China Plans $9.53B Purchase of 60 #Airbus A320neo Jets
Air #China says it plans to buy 60 Airbus A320neo family aircraft in a deal worth about $9.53 billion at list prices. The jets will be delivered in phases over the coming years, supporting fleet renewal and boosting the… pic.twitter.com/hdjPV3Zrdt
— Bridging News (@BridgingNews_) December 31, 2025
ایئر چائنا نے شنگھائی اسٹاک ایکسچینج کو دی گئی فائلنگ میں بتایا کہ یہ طیارے 2028 سے 2032 کے درمیان مرحلہ وار فراہم کیے جائیں گے۔
ایئربس نے ایک بیان میں کہا کہ خوشی ہے کہ ایئر چائنا نے ایئربس اے320 فیملی کے مزید طیارے آرڈر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: خاتون پائلٹ کی چینی ساختہ سی 919 میں تاریخی تعیناتی
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خریداری 2022 میں چائنا ایوی ایشن سپلائز ہولڈنگ کمپنی اور ایئربس کے درمیان طے پانے والے فریم ورک معاہدے کا حصہ ہے۔
اس فریم ورک معاہدے کے تحت اے320 فیملی کے 132 طیارے اور اے350 وائڈ باڈی کے 8 طیارے شامل تھے، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 17 ارب ڈالر بتائی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: دنیا کی سب سے طویل نان اسٹاپ فلائٹ، چینی ایئرلائن کا نیا ریکارڈ
ماہرین کا کہنا ہے کہ بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان طویل عرصے سے جاری کشیدگی کے باعث امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کو چین میں نئے آرڈرز حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، جس کا فائدہ ایئربس کو پہنچ رہا ہے۔














