مقبول ٹک ٹاکر ندیم نانی والا نے ڈاکٹر عفان قیصر پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے سرفراز چوہدری کو معروف یوٹیوبر سعد الرحمن المعروف ڈکی بھائی پر ایف آئی آر درج کروانے کا مشورہ ڈاکٹر عفان قیصر نے دیا اور پھر ڈیل کی پیشکش بھی کی۔
ندیم نانی والا نے دعویٰ کیا کہ ڈکی بھائی کے خلاف ایف آئی آر کے لنک ڈاکٹر عفان قیصر نے چوہدری سرفراز کو بھیجے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر عفان قیصر نے نہ صرف ایف آئی آر کروائی بلکہ کہا کہ آپ کی یہاں سے کمائی بھی ہو گی۔
چوہدری سرفراز کو ڈکی بھائی پر ایف آئی آر کا مشورہ ڈاکٹر عفان قیصر نے دیا، کہا کہ یہ بھاری آسامی ہے،بعد میں ڈیل کی بھی پیشکش کی، ندیم نانی والا کے عفان قیصر پر سنگین الزامات pic.twitter.com/GKKmPa066X
— Muqadas Farooq Awan (@muqadasawann) December 30, 2025
ندیم نانی والا نے مزید کہا کہ عفان قیصر نے پہلے سسٹرولوجی کو ڈیل کی پیشکش کی اور بعد ازاں مجھے بھی آفر کی کہ میں میری ڈیل کرواتا ہوں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس کے خلاف ایسے ثبوت موجود ہیں جو وقت آنے پر سب کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ ڈکی بھائی پاکستان کے سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے یوٹیوبرز میں شامل ہیں اور جلد 10 ملین سبسکرائبرز کا سنگ میل عبور کرنے والے ہیں۔ ان کو اگست میں مبینہ طور پر بیٹنگ ایپس کی تشہیر کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ تقریباً 3 ماہ بعد ضمانت پر رہا ہوئے اور اس کے بعد دوبارہ یوٹیوب پر روزانہ ولاگز کا آغاز کیا۔
رہائی کے بعد انہوں نے قومی سائبر کرائم ادارے این سی سی آئی کے بعض اہلکاروں پر تشدد، ہراسانی، بلیک میلنگ اور بھاری رقوم کے مطالبات جیسے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔














