83 کروڑ کی نمبر پلیٹ فروخت، اس میں خاص بات کیا ہے آخر؟

بدھ 31 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) نے اپنی 120 ویں اوپن نیلامی میں منفرد لائسنس پلیٹس کی فروخت سے ریکارڈ آمدنی حاصل کی، جو 109,026,000 درہم رہی۔ یہ اب تک کی سب سے بڑی نمبر پلیٹ نیلامی قرار دی جارہی ہے۔

نیلامی 27 دسمبر کو منعقد ہوئی جس میں بولی دہندگان نے 2، 3، 4 اور 5 ہندسوں والی منفرد نمبر پلیٹس حاصل کرنے کے لیے لاکھوں درہم کی پیشکش کی۔ نیلامی میں AA, BB, CC, K, N, O, R, T, U, V, W, X, Y، اور Z کوڈز کی 90 پلیٹس پیش کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی بادشاہ چارلس کے بچپن میں کاٹے گئے بال نیلامی کے لیے پیش، نائی نے کتنی قیمت لگائی؟

سب سے زیادہ بولی BB12 کے لیے ہوئی جو 9.66 ملین درہم میں نیلام ہوئی جبکہ دیگر اہم بولیاں AA25 – 8.04 ملین درہم میں فروخت ہوئی جس کی پاکستانی مالیت تقریباً 63 کروڑ روپے بنتی ہے، BB30 کی نمبر پلیٹ 6.74ملین درہم یعنی تقریباً 51.2 کروڑ روپے جبکہ CC100 کو 4.21 ملین درہم میں خریدا گیا جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 31.9 کروڑ روپے بنتے ہیں۔

نیلامی میں حصہ لینے کے لیے شرائط میں دبئی میں ٹریفک فائل کا ہونا، 25,000 درہم کا سیکیورٹی چیک، اور غیر واپسی پذیر 120 درہم کی رجسٹریشن فیس شامل تھی۔ ادائیگی ویب سائٹ کے ذریعے کریڈٹ کارڈ سے بھی ممکن تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سونے سے بنا فن یا سرمایہ داری پر طنز؟ دنیا کا مہنگا ترین ٹوائلٹ نیلامی کے لیے تیار

RTA نے اس نیلامی کو شفافیت اور غیر جانبداری کے اصولوں کے تحت منعقد کیا تاکہ ہر کسی کو منفرد اور علامتی اہمیت رکھنے والی نمبر پلیٹس حاصل کرنے کا موقع مل سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا عظیم فٹبالر رونالڈو فلمی دنیا میں قدم رکھنے والے ہیں؟

پاکستان کاروباری مواقع فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

آیت اللہ خامنہ ای پر حملہ ہوا تو جہاد کا فتویٰ جاری کردیں گے، ایرانی پارلیمنٹ

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف کی مصری ہم منصب سے قاہرہ میں ملاقات

گرین لینڈ پر امریکی دباؤ مسترد، یورپ غنڈہ گردی کے آگے نہیں جھکے گا، فرانسیسی صدر میکرون

ویڈیو

جنید صفدر کی شادی میں فوٹو شوٹ کرنے والے فوٹو گرافر نے ساری تفصیلات بیان کردیں

شہر اقتدار میں 28ویں آئینی ترمیم کی چہ مگوئیاں، تھرتھلی مچ گئی

درختوں سے پولن الرجی اسلام آباد کے شہریوں کو کیسے متاثر کررہی ہے؟

کالم / تجزیہ

’میرے پاس کالا کوٹ نہیں تھا‘

کینیڈا کے انڈے

پی ٹی آئی کے تابوت میں آخری کیل