معاشی اصلاحات آسان کام نہیں تھا، ملکی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف

بدھ 31 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی اصلاحات کوئی آسان کام نہیں تھا، لیکن دہائیوں پر محیط مسائل اور ادارہ جاتی کمزوریوں کودور کرنا وقت کا تقاضا تھا۔

’اقتصادی گورننس اصلاحات‘ کی تقریب رونمائی سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے موجودہ اقتصادی صورتحال، کامیابیوں اور مستقبل کے اقدامات کا ذکر کیا۔

مزید پڑھیں: وزیرخزانہ کا معاشی اصلاحات پرزور، این ایف سی پر جنوری تک پیش رفت کا اعلان

شہباز شریف نے کہاکہ اصلاحات کا بنیادی مقصد ملکی معیشت کو استحکام دینا تھا، اصلاحات کا مقصد اداروں کی مضبوطی، شفافیت اور ملک کو نجی شعبے کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن کرنا تھا۔

انہوں نے کہاکہ تمام تر اقدامات پاکستان کے اپنے مفاد میں کیے جانے والے ہوم گرون ایجنڈا کا حصہ ہیں۔ گزشتہ 2 سال کے دوران معیشت میں واضح بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ مہنگائی 29.2 فیصد سے کم ہو کر 4.5 فیصد تک آئی،جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر 9.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 21.2 ارب ڈالر ہو گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3.3 ارب ڈالر سے 1.9 ارب ڈالر کے سرپلس میں تبدیل ہوگیا، جبکہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب 8 فیصد سے بڑھ کر 10.5 فیصد ہوا۔

انہوں نے کہاکہ ایک لاکھ سے زیادہ نئے ٹیکس دہندگان نظام میں شامل ہوئے، ٹیکس وصولیاں 26 فیصد اضافے کے ساتھ بڑھیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ ای پرکیورمنٹ اور ایف بی آر ڈیجیٹائزیشن کے منصوبوں کو کامیابی سے عملی جامہ پہنایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے سمیت دیگر اہم ریاستی اداروں کی نجکاری پر خاطر خواہ پیشرفت ہوئی، نجکاری کاعمل تیزی سے جاری رہے گا۔

انہوں نے کہاکہ یہ اقدامات طویل اور مشکل سفر کا حصہ ہیں، معاشی بہتری کے سفر میں دشوار گزار چیلنجز اور نئے مسائل کا سامنا ہوگا۔ لیکن مشترکہ محنت اور عزم کے ساتھ کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: مہنگائی تاریخ کی کم ترین سطح پر، معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں، وزیر خزانہ

وزیراعظم نے کہاکہ معاشی بہتری کے لیے عالمی شراکت داروں کی مشاورت اور حمایت قابل قدر ہے، اصلاحات کو تیزی کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت کی مضبوطی اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے، اب تک ملنے والی کامیابیاں کسی فرد کی نہیں بلکہ سب کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ

ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟

اسلامی حکومت یا وسائل کی لوٹ مار؟ افغان طالبان کے اندر اقتدار کی خونریز کشمکش سامنے آگئی

امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے

گلگت بلتستان انتخابات: ووٹرز سیاسی جماعتوں سے کیا چاہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں