مہنگائی تاریخ کی کم ترین سطح پر، معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں، وزیر خزانہ

بدھ 31 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مہنگائی ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے، اور معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی معیشت اہم موڑ پر پہنچ چکی، ہم برآمدات پر مبنی ترقی کی جانب بڑھ رہے ہیں، وزیر خزانہ

’اقتصادی گورننس اصلاحات‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ معاشی بہتری کے باعث متعدد قرضوں کی ادائیگی وقت سے پہلے کی۔

انہوں نے کہاکہ معاشی اصلاحات کی بدولت سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا، 2025 میں اسٹاک ایکسچینج کی کارکردگی بھی بہترین رہی۔

وزیر خزانہ نے کہاکہ مالیاتی شفافیت اور درآمدات کا توازن بہتر کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے، قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری اہم کامیابی ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہاکہ مالی سال کے دوران شرح نمو 4 فیصد سے کہیں زیادہ رہے گی، 2025 میں ہمیں بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، لیکن اس کے باوجود عالمی اداروں سے مدد نہ لینے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں: روس سے تیل و توانائی کے شعبے میں ممکنہ معاہدے پر مشاورت جاری ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

انہوں نے کہاکہ حکومتی اقدامات ملکی ترقی، روزگار کے مواقع اور معیشت کی مضبوطی کے لیے نہایت اہم ہیں، مضبوط پالیسی فریم ورک، مالیاتی شفافیت اورمعاشی اصلاحات کی بدولت سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا۔

وزیر خزانہ نے مزید کہاکہ معاشی اصلاحات کی بدولت  ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں