آسٹریلیا نے مردوں کے ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے اپنے 15 رکنی عبوری اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں انجری خدشات کے باوجود پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور جارح مزاج بلے باز ٹِم ڈیوڈ کو شامل کیا گیا ہے۔
فاسٹ بولنگ کے یہ دونوں اہم ستون اور مڈل آرڈر کے طاقتور بلے باز آئندہ ماہ سری لنکا اور بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے ممکنہ طور پر دستیاب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی20 کرکٹ: آسٹریلیا سے وائٹ واش کے باوجود بابر اعظم نے کوہلی کو پیچھے چھوڑ کر اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا
پیٹ کمنز کمر کی انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں، حالیہ ایشز سیریز میں وہ صرف تیسرا ٹیسٹ کھیل سکے تھے، جبکہ جوش ہیزل ووڈ ہیم اسٹرنگ انجری کے باعث پوری سیریز سے باہر رہے۔
Allrounder Cooper Connolly has been included in Australia's squad for the T20 World Cup in India and Sri Lanka starting next month pic.twitter.com/0bJm36tzzC
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) January 1, 2026
اسی طرح ٹِم ڈیوڈ بھی بگ بیش لیگ میں ہوبارٹ ہریکینز کی نمائندگی کے دوران ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے، تاہم تینوں کھلاڑیوں کی بحالی اطمینان بخش قرار دی جا رہی ہے۔
آسٹریلوی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین جارج بیلی کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور ٹِم ڈیوڈ کی ریکوری درست سمت میں جا رہی ہے اور سلیکٹرز کو مکمل یقین ہے کہ یہ کھلاڑی ورلڈ کپ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
مزید پڑھیں: کپتان محمد رضوان نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کے میوزیم کو کیا عطیہ دیا؟
انہوں نے واضح کیا کہ یہ ایک ابتدائی اسکواڈ ہے اوراگرسپورٹ پیریڈ کے دوران کسی تبدیلی کی ضرورت پیش آئی تو وہ کی جا سکتی ہے۔
مچل مارش کو ایک بار پھر ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے، جبکہ کیمرون گرین اور کوپر کونولی بھی اسکواڈ میں واپس آگئے ہیں، جو اس سے قبل بھارت کے خلاف ٹی20 سیریز میں شامل نہیں تھے۔
مزید پڑھیں: انڈر 19 ورلڈ کپ کرکٹ: سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دے دیا
واضح رہے کہ ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا پاکستان کے خلاف 3 ٹی20 میچز کے لیے ایک الگ اسکواڈ کا اعلان بھی کرے گا۔
آسٹریلوی ٹیم گروپ مرحلے کے لیے سری لنکا میں قیام کرے گی اور اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 11 فروری کو کولمبو میں آئرلینڈ کے خلاف میچ سے کرے گی، جس کے بعد 13 فروری کو زمبابوے سے مقابلہ ہوگا۔
مزید پڑھیں: آسٹریلیا سے شکست کے باوجود بابر اعظم نے ٹی20کرکٹ کے کون سے 2 نئے ریکارڈ بنائے؟
اس کے بعد ٹیم کینڈی روانہ ہوگی جہاں 16 فروری کو میزبان سری لنکا اور 20 فروری کو عمان کے خلاف میدان میں اترے گی۔
ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے اعلان کردہ عبوری آسٹریلوی اسکواڈ میں کپتان مچل مارش کے علاوہ زیویئربارٹلیٹ، کوپرکونولی، پیٹ کمنز، ٹِم ڈیوڈ، کیمرون گرین، ناتھن ایلس، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، میتھیو کوہنیمن، گلین میکسویل، میتھیو شارٹ، مارکس اسٹوئنس اورایڈم زمپا شامل ہیں۔













