پنجاب کی 98 تحصیلوں میں اسمارٹ سیف سٹیز منصوبہ نافذ کرنے کا فیصلہ

جمعرات 1 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے 98 تحصیلوں میں اسمارٹ سیف سٹیز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں سینٹرل پولیس آفس لاہور میں ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے ہیں۔

اس فیصلے کا مقصد صوبے میں قانون و امن کی صورتحال، شہری نگرانی اور عوامی تحفظ کے نظام کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بہتر اورمؤثر بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ کا سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ، آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن اور ون انفوموبائل ایپ کا افتتاح

معاہدے پر نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر بریگیڈیئر عظمت شبیراور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی یعنی پی ایس سی اے کے مینیجنگ ڈائریکٹر محمد احسن یونس نے دستخط کیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس معاہدے کے تحت این آر ٹی سی رواں برس کے اختتام یعنی 31 دسمبر تک پنجاب کی 98 تحصیلوں میں جدید ترین اسمارٹ سیف سٹیز قائم کرے گا۔

مزید پڑھیں: سندھ سیف سٹی پروجیکٹ کی لاگت میں کمی، جلد عملدرآمد کا امکان

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر پی ایس سی اے محمد احسن یونس نے کہا کہ این آر ٹی سی کے اشتراک سے پہلے مرحلے کے دوران ملتان، شیخوپورہ، سیالکوٹ، جہلم، اٹک، سرگودھا اور ڈیرہ غازی خان سمیت 18 شہروں میں اسمارٹ سیف سٹیز منصوبے 100 فیصد مکمل کر لیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دوسرے مرحلے کے تحت مزید 19 شہروں میں اسمارٹ سیف سٹیز منصوبے 31 مارچ 2026 تک مکمل کر لیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟