پاکستان کی سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی تازہ انٹرویو میں اداکار فواد خان کے ساتھ اپنے تعلق، باہمی احترام اور دوستی پر کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔
اداکارہ نے یہ گفتگو بین الاقوامی نشریاتی ادارے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کی، جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں اور 2025 کو ایک یادگار اور خوشگوار سال قرار دیا۔
ماہرہ خان نے نئے سال کے موقع پر اپنے مداحوں کے لیے انٹرویو کی ایک جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی اور دنیا بھر سے موصول ہونے والے پیغامات پر شکریہ ادا کیا۔ انسٹاگرام پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ نئے سال کی شام سی این این پر اپنی موجودگی کے حوالے سے عالمی سطح پر ملنے والے محبت بھرے پیغامات ان کے لیے نہایت خاص تھے۔
یہ بھی پڑھیے: فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی نئی فلم کی شوٹنگ مکمل، تابش ہاشمی بھی جلوہ گر ہوں گے
اداکارہ نے بتایا کہ انہیں اس بات کی توقع نہیں تھی کہ ایک ہی سال میں ان کی دو فلمیں ریلیز ہوں گی، تاہم انہوں نے 2025 کو ایک شاندار اور مکمل سال قرار دیا۔ انٹرویو کے دوران میزبان کرسٹی لو اسٹاؤٹ نے ماہرا خان سے فلم نیلوفر میں فواد خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں سوال کیا۔
ماہرہ خان نے جواب میں کہا کہ فواد خان کے ساتھ انہیں جو محبت، عزت اور پذیرائی ملی، وہ کسی نعمت سے کم نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شائقین انہیں ایک ساتھ دیکھنا پسند کرتے ہیں اور نیلوفر کے ذریعے انہوں نے مداحوں کو ایک طرح سے شکریہ ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: فلم نیلوفر میں رونے والے سین پر تنقید کے بعد ماہرہ خان خود پر قابو نہ رکھ سکیں، جواب دے دیا
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں فنکار ایک دوسرے کی ذاتی اور پیشہ ورانہ حدود کا احترام کرتے ہیں۔ ماہرہ کے مطابق وہ خود ایک جذباتی اور فوری ردعمل دینے والی اداکارہ ہیں جبکہ فواد خان کا انداز مختلف ہے، لیکن دونوں ایک دوسرے کی اداکاری کی نبض کو بخوبی سمجھتے ہیں، جو تجربے کے ساتھ ساتھ دوستی کا نتیجہ ہے۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان اور فواد خان اس سے قبل 2022 میں فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے، جبکہ نومبر 2025 میں ریلیز ہونے والی فلم نیلوفر میں دونوں نے دوبارہ اسکرین شیئر کی۔














