موسمِ سرما میں جلد کی نگہداشت اچھا خاصا مسئلہ بن جاتی ہے، خاص طور پر جب خشکی کے تدارک کے لیے استعمال کیے جانیوالے کچھ موئسچرائزرمہاسوں کا سبب بننے لگتے ہیں، ایسے میں سوال اٹھتا ہے کہ آخر اس کا متبادل کیا ہونا چاہیے؟
مہاسوں کی کئی وجوہات سامنے آ چکی ہیں، جن میں گندے تولیے اور تکیے کے غلاف، غیر صحت بخش غذا اور ہارمونز میں اتار چڑھاؤ شامل ہیں، تاہم، کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کا روزمرہ موئسچرائزر بھی مہاسوں کا باعث بن سکتا ہے؟
یہ بھی پڑھیں: جلد پر جھریاں،وقت سے پہلے کیوں پڑ جاتی ہیں؟
اگر آپ کے استعمال میں موجود موئسچرائزرمیں کومیڈوجینک، یعنی مساموں کو بند کردینے والے اجزا شامل ہوں تو یہ جلد کے مسام بند کر کے ضدی مہاسوں کا سبب بن سکتے ہیں۔
We Asked Dermatologists Why Some Moisturizers Cause Acne, And What To Use Instead https://t.co/Gx3jCqtCuq
— BuzzFeed (@BuzzFeed) January 1, 2026
امریکی بورڈ سے منظور شدہ ماہرِ امراضِ جلد ڈاکٹر انیٹا ریزکو کے مطابق، کچھ موئسچرائزر، خاص طور پر وہ جن میں ناریل کا تیل، آرگن آئل یا کوکو بٹر جیسے بھاری تیل شامل ہوں، مسام بند کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اسی وجہ سے مہاسوں کا سبب بن سکتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ جب مسام تیل، مردہ جلد اور بیکٹیریا سے بند ہو جاتے ہیں تو اس کے نتیجے میں کومیڈونز، ایک طرح کے بلیک یا وائٹ ہیڈزتشکیل پاتے ہیں اوراگریہ بندش سوزش اختیارکرلے تو دانے، سسٹس یا مہاسوں کی دیگر اقسام پیدا ہو سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں: پی سی او ایس، روز ذہنی اذیت سے جنگ لڑتی ہوں
ڈاکٹر انیٹا ریزکو کے مطابق بہتر موئسچرائزر وہ ہیں جن میں ایس پی ایف 35 شامل ہو، نیز ایسے اجزا ہوں جیسے نمی فراہم کرنے کے لیے گلیسرین، جلد کو نرم رکھنے کے لیے پینتھینول اور اینٹی آکسیڈنٹس مثلاً وٹامن ای اور نیا سینامائیڈ، جو جلد کو سکون دینے میں مدد دیتے ہیں۔
ماہرین جلد کے مطابق چکنی جلد کے حامل افراد کے لیے ایسے موئسچرائزر موزوں ہیں جو میٹ فنش فراہم کریں۔
مزید پڑھیں: نرم لہجہ و ہمدردی کے بول مریضوں کی جلد صحت یابی کی ضمانت ہیں، ماہرین
حساس یا مہاسوں والی جلد کے لیے ڈاکٹر انیٹا ریزکو تیل سے پاک موئسچرائزر تجویز کرتی ہیں، جن میں سیرامائیڈ 3، نیا سینامائیڈ اور پری بایوٹک تھرمل واٹر شامل ہوں۔
یہ اجزا جلد کو بغیر دانے نکلے پرسکون اور نم رکھتے ہیں اور جلد کی نمی کی حفاظتی تہہ کو بحال کرنے میں مدد دیتے ہیں، جو عموماً مہاسوں کے شکار افراد میں متاثر ہو جاتی ہے۔












