نیویارک نو منتخب میئر ظہران ممدانی نے اپنی حلف برداری کے موقع پر قرآن کے 3 مختلف استعمال کیے، جن میں 2 خاندانی وراثت کے اور ایک تاریخی نسخہ شامل تھا، تاکہ یہ لمحہ ایمان، تاریخ اور شناخت سے بھرپور ہو۔
یہ بھی پڑھیں:نیویارک کی تاریخ میں نیا باب: ظہران ممدانی قرآن پر حلف اٹھا کر میئر بن گئے
سابق سٹی ہال سب وے اسٹیشن میں منعقد ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں ممدانی نے اپنا ہاتھ 2 قرآن پر رکھا، جن میں ایک ان کے دادا کا اور ایک نیو یارک پبلک لائبریری کے شومبرگ سینٹر کے قدیم نسخوں میں شامل چھوٹا قرآن تھا۔
In his inauguration, Mamdani vows to trade rugged individualism for the warmth of collectivism. A bold pivot, promising a kinder, more cooperative future. 🫶️🤝 #Politics #Collectivism #Leadership pic.twitter.com/icv3CvZsFA
— ceanmedia (@ceanmedia) January 2, 2026
اس کے بعد پہلی جنوری کو عوامی حلف برداری کی تقریب میں انہوں نے اپنے دادا اور دادی کے قرآن استعمال کیے، جو اس تاریخی موقع کو اور بھی معنی خیز بناتے ہیں۔ ممدانی کا یہ فیصلہ مذہبی وراثت اور خاندانی تاریخ کو سامنے لانے کی ایک نمایاں مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔













