بنگلہ دیش: جماعتِ اسلامی کے امیر کی طارق رحمان سے ملاقات، بی این پی کے ساتھ تعاون پر آمادگی کا اظہار

جمعہ 2 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

بنگلہ دیش جماعتِ اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان نے ملک میں سیاسی استحکام اور اصلاحات کے لیے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ یہ بات انہوں نے بی این پی کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش: سارک کی روح زندہ ہے، تنظیم فعال ہونی چاہیے، چیف ایڈوائزر محمد یونس

وی نیوز کے مطابق جماعتِ اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان نے جمعرات کی شام ڈھاکہ کے علاقے گلشن میں بی این پی کے دفتر میں طارق رحمان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے سابق وزیرِاعظم اور بی این پی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیا کے انتقال پر طارق رحمان اور ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت بھی کی۔

امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش ڈاکٹر شفیق الرحمان

ملاقات میں بی این پی کے سیکریٹری جنرل مرزا فخرالاسلام عالمگیر اور اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن صلاح الدین احمد بھی موجود تھے۔ رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور بیگم خالدہ ضیا کے انتقال پر عوامی ردعمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:خالدہ ضیا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، بنگلہ دیش کی سیاست کا ایک دور ختم

بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شفیق الرحمان نے کہا کہ بیگم خالدہ ضیا قوم کی جانب سے غیرمعمولی احترام کے ساتھ رخصت ہوئیں  وہ سیاسی اتحاد کی علامت تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خالدہ ضیا کی سیاسی وراثت مستقبل میں اپوزیشن جماعتوں کے درمیان تعاون کی بنیاد بن سکتی ہے۔

انہوں نے فروری کی 12 تاریخ کو متوقع قومی انتخابات اور ریفرنڈم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں مراحل پُرامن اور شفاف ہونے چاہئیں۔ ڈاکٹر شفیق الرحمان نے کہا کہ ماضی میں بھی ملکی مفاد میں جماعتِ اسلامی اور بی این پی نے مل کر کام کیا ہے اور آئندہ بھی ایسا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

بی این پی کے رہنما طارق رحمان

جماعتِ اسلامی کے امیر نے انتخابات کے بعد اور نئی حکومت کی تشکیل سے قبل تمام سیاسی قوتوں کے درمیان وسیع مشاورت کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ 5 برس کے استحکام کے لیے کھلے دل سے بیٹھ کر قومی مفاد میں فیصلے کرنا ہوں گے۔ ان کے مطابق خالدہ ضیا کے دور میں قائم ہونے والا اتحاد کا پلیٹ فارم مستقبل کے تعاون کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کر سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کی وارننگ کے بعد وینزویلا کی قائم مقام صدر نے مفاہمتی لہجہ اپنالیا

احتجاج کو روکنے کا اختیار، عوامی ایکشن کمیٹی ہمارے ساتھ حکومت کا حصہ بن جائے، وزیراعظم آزاد کشمیر کی پیشکش

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس، چین اور روس کا وینزویلا کے صدر اور اہلیہ کی رہائی کا مطالبہ

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نسیم شاہ کو مہنگی پڑ گئی، آئی سی سی کا بڑا فیصلہ

برطانوی ولی عہد ولیئم اپنے چھوٹے بھائی پرنس ہیری کو وراثت سے محروم کروانے کے لیے کوشاں

ویڈیو

پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری، نئی تاریخ رقم ہوگئی

پاکستان اور چین کا باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

خیبر پولو فیسٹیول 2026 کا پہلا ایڈیشن، گلگت بلتستان نے چترال کو شکست دیدی

کالم / تجزیہ

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟

جنریشن زی سوال ہی تو نہیں اٹھاتی

100 ارب سپر کمپیوٹرز کے برابر انسانی ذہن کے ارتقا، استعمال اور مغالطوں کا احوال