اگر آپ ہلکی اور تازہ دم کرنے والی ہوا کا لطف اٹھانے کے لیے جگہ تلاش کر رہے ہیں تو حالیہ ایک تحقیق نے آپ کے لے دنیا کے بہترین شہروں کی ایک فہرست مرتب کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مدینہ منورہ دنیا کے 100 بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست میں شامل
میڈیکل ٹریول انشورنس کمپنی آل کلئیر کی تحقیق کے مطابق سینیئر میٹیرولوجسٹ جم این آر ڈیل نے ایسے شہروں کا مطالعہ کیا جہاں باہر وقت گزارنے کے لیے سب سے مثالی ہوا چلتی ہے۔
انہوں نے اس مقصد کے لیے 4 اہم عوامل کو مدنظر رکھا جن میں درجہ حرارت، نمی، ہوا کی رفتار اور ہوا کا رخ شامل ہیں۔
جم ڈیل کا کہنا ہے کہ جب یہ تمام عناصر مثالی طور پر مل جائیں ہوا کی رفتار، رخ اور مناسب نمی تو یہ ہوا کسی بھی ایئر کنڈیشنر سے زیادہ تازگی بخش اور بالکل قدرتی محسوس ہوتی ہے۔
تحقیق کے مطابق آسٹریلیا کا سڈنی دنیا کا سب سے بہترین شہر قرار پایا جہاں کی گرم موسم اور خوبصورت ساحلوں کی وجہ سے اسے 100 میں سے 96.4 پوائنٹس ملے۔
مزید پڑھیے: پاکستان کے مقامات جو 2025 میں دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی جانب کھینچ رہے ہیں
اس کے بعد برازیل کا شہر ریو ڈی جنیرو دوسرے نمبر پر آیا جس نے 93.1 پوائنٹس حاصل کیے۔ تیسرے نمبر پر پافوس، سائپرس ہے جبکہ پورٹو ڈی لا کروز، اسپین اور فوکٹ، تھائی لینڈ اس کے
بعد ہیں۔
ٹاپ 15 شہر
بہترین ہوا والے 15 مقامات کچھ کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔
سڈنی، آسٹریلیا
ریو ڈی جنیرو، برازیل
پافوس، سائپرس
پورٹو ڈی لا کروز، اسپین
فوکٹ، تھائی لینڈ
وٹسنڈیز، آسٹریلیا
ایبیزا، اسپین
سیفالو، اٹلی
گالے، سری لنکا
بوآ وسٹا، کیپ وردے
بارسلونا، اسپین
پنٹا کانا، ڈومینیکن ریپبلک
زیورخ، سوئٹزرلینڈ
میلبرن، آسٹریلیا
ایمسٹرڈیم، نیدرلینڈز
مزید پڑھیں: العلا: سعودی عرب کا ایک تاریخی شہر اور ثقافتی ورثہ
آپ کے لیے یہ فہرست ان شہروں کی ہے جہاں قدرتی اور خوشگوار ہوا کا لطف سب سے زیادہ محسوس کیا جا سکتا ہے۔














