پاکستان کرکٹ ٹیم مارچ میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی

جمعہ 2 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان کے ساتھ ہوم سیریز کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ، محسن نقوی کی بھی شرکت

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم مارچ 2026 میں ایک روزہ میچز اور مئی میں ٹیسٹ سیریز کے لیے بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔

بی سی بی کے اعلامیے کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 3 ایک روزہ میچز 12 سے 16 مارچ تک کھیلے جائیں گے۔

شیڈول کے مطابق پہلا میچ 12 مارچ، دوسرا 14 مارچ اور تیسرا 16 مارچ کو ہوگا جبکہ پاکستانی ٹیم 9 مارچ کو بنگلادیش پہنچے گی۔

مزید پڑھیے: ایشیا کپ سیمی فائنل، ٹی20 کرکٹ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کس کا ریکارڈ کیا ہے؟

مزید برآں دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے۔ پہلا ٹیسٹ میچ 8 مئی اور دوسرا 16 مئی سے شروع ہوگا، اور پاکستانی ٹیم 4 مئی کو بنگلادیش کے لیے روانہ ہوگی۔

مزید پڑھیں: عمر گل کا بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر ہونے کا امکان

بی سی بی کے مطابق ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز کے وینیوز بعد میں اعلان کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اب میرا نام لیا تو عدالت لے جاؤں گی، علیزے شاہ کی یاسر نواز کو آخری وارننگ

پائیدار اور بااختیار بلدیاتی نظام کے لیے قومی ڈائیلاگ ضروری، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

طالبان حکومت کی بھارت میں پہلی باضابطہ سفارتی تعیناتی، تعلقات میں بہتری کا عندیہ

رکن اسمبلی نور عالم خان کا شناختی کارڈ منسوخ، بینک اکاؤنٹس بھی منجمد، وجہ کیا ہے؟

کینیڈا کی سب سے بڑی سونے کی ڈکیتی: مرکزی ملزم کی حوالگی کے لیے بھارت سے رابطہ

ویڈیو

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے’

اسلام آباد کی سردی میں سوپ کے لیے لمبی قطاریں، اس میں خاص کیا ہے؟

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کالم / تجزیہ

امریکی یلغار: تصویر کے 3 رخ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے