ایپل نے پاکستان کے لیے پہلے ہیڈ آف گورنمنٹ افیئرز کا تقرر کر دیا، شزا فاطمہ کا خیرمقدم

پیر 14 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایپل نے پاکستان کے لیے اپنے پہلے ہیڈ آف گورنمنٹ افیئرز کے طور پر سلمان ڈار کی تقرری کردی۔

یہ بھی پڑھیں: فولڈ ایبل آئی فون کی تیاری میں ایپل کا انحصار جنوبی کوریا پر کیوں بڑھ گیا؟

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے لنکڈ ان پوسٹ میں اس تقرری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایپل کی یہ تقرری کمپنی اور پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے رابطوں کی عکاسی کرتی ہے۔

وزیر نے کہا کہ ایپل کی پاکستان کے لیے ہیڈ آف گورنمنٹ افیئرز کی تقرری کے ذریعے ان کی پہلی انٹری کا خیر مقدم کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔

خواجہ نے کہا کہ گزشتہ 2 سالوں کے دوران حکومت کے ایپل کے ساتھ روابط، پاکستان کے بدلتے ہوئے ڈیجیٹل منظر نامے کے ساتھ مل کر اب نتائج دینا شروع ہو گئے ہیں۔

انہوں نے سلمان ڈار کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ ’وِن وِن صورتحال‘ پیدا کرنے اور پاکستان میں ایپل کی موجودگی کو بڑھانے کے لیے رابطے مزید مضبوط ہوں گے۔

سلمان ڈار نے اپنی علیحدہ لنکڈ ان پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے ایپل میں پاکستان کے لیے ہیڈ آف گورنمنٹ افیئرز کے طور پر نئی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔

مزید پڑھیے: ایپل کا فولڈ ایبل آئی فون، سام سنگ سے ڈسپلے کی خریداری کا معاہدہ

ڈار نے کہا کہ بحیثیت ہیڈ آف گورنمنٹ افیئرز میں پاکستان میں گورنمنٹ افیئرز کی قیادت کروں گا، ریگولیٹرز، پالیسی سازوں اور اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کمپنی کے رابطوں میں معاونت کروں گا۔

شزا فاطمہ نے اس پورے عمل کے دوران تعاون پر ایپل کے ڈائریکٹر گورنمنٹ افیئرز برائے مشرق وسطیٰ اور پاکستان عمر الرفاعی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں: 2025 پاکستان کے ڈیجیٹل سفر میں فیصلہ کن سال ثابت ہوا، شزا فاطمہ

یہ تقرری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان اپنی ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط بنانے اور عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو راغب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غزہ میں نسل کشی کی رپورٹ سے لے کر نوبیل انعام تک، ناوی پلے کی جیت پر عالمی سیاست میں بھونچال

سیکیورٹی خدشات، راولپنڈی اور مری میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ

گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ کی موت پر وزیراعظم، وزیر داخلہ کے حکم پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کی بازگشت، پولیس کی تیاری مکمل، اشتعال انگیزی کرنے والوں کی ویڈیوز ریکارڈ کرنے کی ہدایت

چین میں جراسک دور کے سب سے بڑے ممالیہ نما جانور کی دریافت، 160 ملین سال پرانا فوسل توجہ کا مرکز

ویڈیو

پی ٹی آئی کا مارچ لانگ نہیں، گول مارچ ہے، صوابی سے آگے نہیں بڑھ سکیں گے، ارکان اسمبلی کی رائے

پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کو دہشتگردوں کے حوالے کر دیا، صوبہ پتھر کے زمانے میں پہنچا دیا گیا، عطا اللہ تارڑ

نیشنل ٹیکنالوجی پارک کا نام ’دانش آئی ٹی پارک‘ رکھ دیا گیا، ملک بھر میں توسیع کا اعلان

کالم / تجزیہ

لیٹر باکس سے ان باکس تک

مودی حکومت، راہول اور جنریشن زی کا نیا سیاسی معرکہ

لانگ مارچ کی 12ویں برسی