سال 2026 کا پہلا سپر مون پاکستان میں کب نظر آئے گا؟

جمعہ 2 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق سال 2026 کا پہلا سپر مون، جسے روایتی طور پر وولف مون کہا جاتا ہے، 3 اور 4 جنوری کو پاکستان میں دیکھا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سپر مون کا خوبصورت نظارہ

سپارکو کی جانب سے جمعے کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سپر مون اس وقت بنتا ہے جب چاند اپنے بیضوی مدار میں زمین کے سب سے قریب آ جاتا ہے جس کے باعث وہ معمول کے پورے چاند کے مقابلے میں زیادہ بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہے۔

سپر مون عام فل مون کے مقابلے میں تقریباً 14 فیصد بڑا اور قریباً 30 فیصد زیادہ روشن نظر آ سکتا ہے۔

وولف مون۔

بیان کے مطابق پاکستان میں یہ سپر مون 3 جنوری کی شام 5 بج کر 51 منٹ (پاکستانی وقت) پر طلوع ہوگا جبکہ اس وقت چاند کی روشنی کی شدت 99.8 فیصد ہوگی۔ یہ نظارہ 3 اور 4 جنوری کی رات بھر دیکھا جا سکے گا۔

مزید پڑھیے: سپر بلڈ مون: پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں چاند گرہن

سپارکو کے مطابق اس موقعے پر زمین اور چاند کے درمیان فاصلہ تقریباً 3 لاکھ 62 ہزار 312 کلومیٹر ہوگا، جس کے باعث چاند معمول کے فل مون کے مقابلے میں تقریباً 6 سے 7 فیصد بڑا اور 10 فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا۔

بیور مون۔

یہ سپر مون اکتوبر 2025 میں شروع ہونے والے سپر مونز کے سلسلے کا آخری مظہر بھی ہوگا۔

عام طور پر سپر مونز 3 سے 4 مسلسل مواقع پر نمودار ہوتے ہیں، جبکہ موجودہ سلسلہ 3 جنوری کے سپر مون کے ساتھ اختتام پذیر ہو رہا ہے۔ اگلا سپر مون سائیکل نومبر 2026 میں شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں 2025 کا آخری سُپرمون، شائقین فلکیات کو مسحور کرگیا

سپارکو کے مطابق سنہ 2025 میں پاکستان میں پہلا سپر مون 7 اکتوبر کو دیکھا گیا، دوسرا 5 نومبر کو بیور (اودبلاؤ) سپر مون کے نام سے ظاہر ہوا جبکہ سال کا آخری سپر مون 4 اور 5 دسمبر کو ملک بھر میں دیکھا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

بھارتی وزیر دفاع کا جرمن آبدوز میں پھنس گئے، تنگ ہیچ سے گزرنے کی ویڈیو وائرل

کینسر کی مریضہ نے لاعلاج قرار دیے جانے کے 5 دن بعد شادی کر لی

استعمال شدہ موبائل فونز پر ڈیوٹیز میں 175 فیصد تک اضافہ، 62 ماڈلز مہنگے

ویڈیو

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار