یوٹیوبر رجب بٹ کیس: وکلا کے درمیان تنازع نے نیا رخ اختیار کر لیا

جمعہ 2 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یوٹیوبر رجب بٹ کیس میں وکلا کے درمیان جاری تکرار نے ایک نیا موڑ اختیار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب بار کونسل نے ٹک ٹاکر رجب بٹ کے وکیل میاں علی اشفاق کا لائسنس معطل کردیا

پنجاب بار کونسل کی جانب سے بیریسٹر میاں علی اشفاق کا لائسنس معطل کیے جانے کے بعد فریقین کے درمیان قانونی محاذ آرائی کا آغاز ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ بار کونسل میں رجب بٹ کے وکیل اور دیگر وکلا کی جانب سے 2 الگ الگ درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔

بیریسٹر میاں علی اشفاق نے ایڈووکیٹ ریاض سولنگی اور عبد الفتاح چانڈیو کے خلاف باقاعدہ درخواست جمع کرا دی ہے۔

دوسری جانب 15 دیگر وکلا نے بھی سٹی کورٹ میں سائلین پر مبینہ حملے کے خلاف سندھ بار کونسل سے رجوع کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیے: 60 بندوں نے مارا مگر معافی نہیں مانگی، تشدد کے بعد رجب بٹ نے خاموشی توڑ دی

درخواست گزار وکلا کا مؤقف ہے کہ سٹی کورٹ میں سائلین کے ساتھ مارپیٹ کے واقعات سے وکلا برادری کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے جبکہ سندھ بار کونسل کی خاموشی ادارے کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالتی نظام اور بار کی عزت و وقار کی بحالی ناگزیر ہو چکی ہے۔

وکلا نے مطالبہ کیا ہے کہ 29 دسمبر کو سٹی کورٹ میں پیش آنے والے واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

بیریسٹر میاں علی اشفاق کا کہنا ہے کہ ان کے موکل رجب بٹ پر تشدد کیا گیا جو انصاف کے تقاضوں کے سراسر خلاف ہے۔

مزید پڑھیں: رجب بٹ نے صرف ایک ماہ میں ٹک ٹاک لائیو سے کتنے کروڑ روپے کمالیے؟

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایڈووکیٹ ریاض سولنگی اور عبد الفتاح چانڈیو نے قانون اور بار کی روایات کی خلاف ورزی کی ہے، لہٰذا ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور یونیورسٹی میں طلبا کی خودکشیوں کا المناک سلسلہ، آخر معاملہ ہے کیا؟

سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

گلیات مری واٹر پائپ لائن معاہدہ

اسحاق ڈار کا ایران کے ساتھ ترجیحی شعبوں میں قریبی تعاون جاری رکھنے کا اعلان

پاک فضائیہ اور بنگلہ دیش ایئر فورس کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

ٹی20 سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی، شاندار روایتی استقبال

مثالی گاؤں پراجیکٹ: پنجاب کے 224 دیہات کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرنے کا عمل جاری

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟