پاکستان انڈر 19 نے افغانستان کو 133 رنز سے شکست دیکر ٹرائی سیریز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

جمعہ 2 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرائی سیریز کے ایک اہم میچ میں افغانستان انڈر 19 کو 133 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان انڈر 19 نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 238 رنز بنائے۔ مڈل آرڈر بلے باز سمیع منہاس نے ذمہ دارانہ اور رواں 56 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو مضبوط مجموعہ فراہم کیا۔

یہ بھی پڑھیے: زمبابوے کا افغانستان اور پاکستان کے ہمراہ انڈر 19 کرکٹ ٹرائی سیریز کا اعلان، شیڈول جاری

اوپنر عثمان خان نے 59 گیندوں پر 43 رنز جبکہ علی حسن بلوچ نے 68 گیندوں پر 39 رنز بنا کر اننگز کو سہارا دیا۔ افغانستان کی جانب سے سلام خان اور زیت اللہ شاہین نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

239 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان انڈر 19 کی ٹیم پاکستانی فاسٹ بولرز کے سامنے بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم 30.2 اوورز میں 105 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر عمر زیب نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 31 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کا رخ یکطرفہ بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ انڈر19 فائنل میں 172 رنز بنانے والے سمیر منہاس کا قومی ٹیم میں پسندیدہ کھلاڑی کون؟

احمد حسین نے 2 رنز کے عوض 2 وکٹیں جبکہ مومن قمر نے 26 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاندار 5 وکٹیں لینے پر عمر زیب کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اس فتح کے ساتھ پاکستان نے فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم اپنا آخری لیگ میچ 4 جنوری کو زمبابوے انڈر 19 کے خلاف کھیلے گی، جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 6 جنوری کو پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان عام شہریوں کو بطور ہیومن شیلڈ استعمال کر رہے ہیں، خواجہ محمد آصف

وی چیلنج: خواتین نے دلچسپ سوالات کے جوابات دے کر جیتے بیش قیمت انعامات

بلوچستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں خواتین کا استعمال، سیکیورٹی اداروں کا نیٹ ورک پر کاری وار

بین المذاہب ہم آہنگی اور ابراہیمی معاہدہ

کیا عید پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے؟

ویڈیو

وی چیلنج: خواتین نے دلچسپ سوالات کے جوابات دے کر جیتے بیش قیمت انعامات

پشاور کے مہندی آرٹسٹ محمد حنان علی جن سے خواتین بخوشی حنا لگواتی ہیں

اصل غربت دل کی ہوتی ہے، دل تنگ ہو تو دولت بھی بے کار ہے

کالم / تجزیہ

بین المذاہب ہم آہنگی اور ابراہیمی معاہدہ

افغانوں کی تباہی کے ذمہ دار فسادی افغان طالبان ہیں

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے