زمبابوے کا افغانستان اور پاکستان کے ہمراہ انڈر 19 کرکٹ ٹرائی سیریز کا اعلان، شیڈول جاری

منگل 16 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

زمبابوے 2026 کے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل نوجوان کھلاڑیوں کو معیاری مقابلوں کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے پاکستان اور افغانستان کے ہمراہ سہ ملکی سیریز کے انعقاد کا اعلان کردیا ہے۔

اس سلسلے میں زمبابوے نے افغانستان اور پاکستان کے ساتھ ون ڈے انڈر 19 ٹرائی سیریز کا انعقاد ہارارے میں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: وائٹ واش کا خواب ادھورا رہ گیا، زمبابوے نے پاکستان کو تیسرے ٹی20 میں شکست دیدی

زمبابوے ٹیم کے مینیجنگ ڈائریکٹر گیویمور ماکونی نے تصدیق کی کہ یہ ٹرائی سیریز نوجوان کھلاڑیوں کے لیے انتہائی اہم ہے تاکہ وہ عالمی سطح کے مقابلوں کے لیے تیار ہو سکیں۔

ماکونی نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان جیسی مضبوط ٹیموں کے خلاف کھیلنے سے ہمارے کھلاڑیوں کو عالمی سطح کے مقابلوں کے لیے قیمتی تجربہ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیے: جنوبی افریقہ نے سہ ملکی کرکٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا

سیریز کا آغاز کرسمس کے دن، 25 دسمبر کو ہارارے اسپورٹس کلب میں زمبابوے اور افغانستان کے درمیان ہوگا۔ دوسرے میچ میں افغانستان اور پاکستان 27 دسمبر کو ہارارے اسپورٹس کلب میں مد مقابل ہوں گے۔

ٹرائی سیریز کے دیگر میچز کے شیڈول کے مطابق:

  • 29 دسمبر: زمبابوے بمقابلہ پاکستان، پرنس ایڈورڈ اسکول
  • 31 دسمبر: زمبابوے بمقابلہ افغانستان، سن رائز اسپورٹس کلب
  • 2 جنوری: پاکستان بمقابلہ افغانستان، سن رائز اسپورٹس کلب
  • 4 جنوری: زمبابوے بمقابلہ پاکستان، اولڈ ہاریرینس اسپورٹس کلب
  • 6 جنوری: فائنل، اولڈ ہاریرینس اسپورٹس کلب

ماکونی نے مزید کہا کہ اس ٹرائی سیریز کے ذریعے زمبابوے کرکٹ بورڈ اپنی میزبانی کے انتظامات کو بھی جانچ سکے گا تاکہ نمیبیا کے ہمراہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کی کامیاب میزبانی ممکن ہوسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا نمرہ خان نے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

رونالڈو کی شادی کی تیاریاں مکمل؟ تقریب کی تاریخ اور مقام سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں

جوس بٹلر ٹی20 کرکٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

اسحاق ڈار کی مسجد نبویؐ میں حاضری، پاکستان اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں

بابر اعظم نے عمران خان کا بڑا ریکارڈ برابر، اسٹیو وا کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ