نیپال کے شہر بھدرپور میں لینڈنگ کے دوران ایک مسافر طیارہ رن وے سے آگے نکل گیا، تاہم خوش قسمتی سے طیارے میں سوار تمام 55 افراد محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:’جین زی‘ کے احتجاج نے نیپال کی معیشت کو بٹھا دیا، 586 ملین ڈالرز کا نقصان
بُدھا ایئر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اے ٹی آر 72-500 طرز کا ٹربوپروپ طیارہ آج کھٹمنڈو سے بھدرپور پہنچا تھا۔ لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے سے تقریباً 200 میٹر آگے ایک نالے کے قریب جا رکا، جس کے باعث اسے معمولی نقصان پہنچا۔
Big News: ਸਵਾਰੀਆਂ ਨਾਲ ਭਰੇ ਹਵਾਈ ਜਹਾਜ਼ ਨਾਲ ਲੈਂਡਿੰਗ ਵੇਲੇ ਹੋ ਗਿਆ ਹਾ/ਦ/ਸਾ, ਅੱਧੀ ਰਾਤ ਨੂੰ ਮੱਚ ਗਿਆ ਚੀਕ ਚਿਹਾੜਾ !#airport #aeroplane #pessangers #PunjabiNews #LatestNews #DailypostTV pic.twitter.com/YvXGCNjM1p
— DailyPost TV (@DailyPostPhh) January 3, 2026
طیارے میں 51 مسافر اور 4 عملے کے ارکان سوار تھے، اور تمام افراد محفوظ رہے۔ ایئرلائن کے مطابق واقعے کے بعد کھٹمنڈو سے تکنیکی اور امدادی ٹیمیں بھدرپور روانہ کر دی گئی ہیں۔
فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق اس پرواز کا نمبر 9N-AMF تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔

واضح رہے کہ نیپال میں فضائی حفاظت پر ماضی میں بھی سوالات اٹھتے رہے ہیں۔ جنوری 2023 میں پوکھرا میں یتی ایئرلائن کا اے ٹی آر 72 طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا تھا، جس میں تمام 72 افراد جاں بحق ہو گئے تھے، جبکہ جولائی 2024 میں بھی ایک اور فضائی حادثہ پیش آ چکا ہے۔













