راولپنڈی میں پولیس مقابلہ، کئی وارداتوں میں ملوث بدنام زمانہ ڈاکو ہلاک

ہفتہ 3 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران 4 خطرناک ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق یہ گینگ متعدد وارداتوں میں ملوث تھا، جس میں کار چھیننا اور قتل کے مقدمات شامل ہیں، جبکہ چند روز قبل اسی گینگ پر ایک تاجر کے قتل کا الزام بھی تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب پولیس کی سال 2025 میں خطرناک مجرمان کے خلاف بڑی کارروائیاں، لاکھوں اشتہاری گرفتار

میڈیا رپورٹ  کے مطابق شہر میں کار چھیننے کی اطلاع پر پولیس نے مشکوک گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی۔ اس دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی اور چاروں ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گئے۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو راولپنڈی، پشاور اور اسلام آباد میں قتل، ڈکیتی اور کار چھیننے کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور مطلوب تھے۔ ان کی زیر استعمال گاڑی بھی اسلام آباد سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی تھی۔

ترجمان نے واضح کیا کہ اسی ڈکیت گینگ پر چند روز قبل صدر بیرونی کے علاقے میں ایک تاجر کے قتل کا الزام بھی تھا، جس سے یہ گینگ شہریوں کے لیے ایک خطرہ بن گیا تھا۔

پولیس کی یہ کارروائی راولپنڈی میں امن و امان کی بحالی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت پیغام کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کم عمری کی شادی کا قانون غیر اسلامی ہے، 18 سال سے چھوٹے نوجوانوں کی شادیاں کرواؤں گا، مولانا فضل الرحمان

پارلیمنٹ نے دانش اسکول اتھارٹی سمیت 3 اہم قوانین منظور کرلیے، اپوزیشن کا احتجاج رائیگاں

آرٹس کونسل کراچی میں سانحہ گل پلازہ کے شہداء کی یاد میں دعائیہ تقریب، شمعیں روشن

چترال میں گھر پر برف کا تودہ گرنے سے 9 مکین جاں بحق

ناخن بولتے ہیں: ان کے 7 رنگ انسانوں کو کیا اشارہ دیتے ہیں؟

ویڈیو

غزہ پیس بورڈ میں شامل ممالک نے فوج نہ بھیجی تو کیا ہوگا؟ فرانسیسی صدر نے گرین لینڈ کے بدلے ڈونلڈ ٹرمپ کو کیا آفر کی؟

کوئٹہ اور بالائی علاقوں میں برفباری کے بعد سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی سرگرمیوں میں اضافہ

چکوال کی سائرہ امجد کا منفرد آرٹ: اسٹیل وول اور ایکرلیک سے فطرت کی عکاسی

کالم / تجزیہ

کیمرے کا نشہ

امریکی خطرناک ہتھیار جس نے دیگر سپرپاورز کو ہلا دیاٖ

گل پلازہ کی آگ سے بننے والے دائرے