پنجاب پولیس کی سال 2025 میں خطرناک مجرمان کے خلاف بڑی کارروائیاں، لاکھوں اشتہاری گرفتار

بدھ 31 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب پولیس نے سال 2025 کے دوران صوبے بھر میں خطرناک اور عادی مجرمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا، جس کے نتیجے میں ایک لاکھ 45 ہزار 506 اشتہاری مجرمان گرفتار ہوئے۔ لاہور سمیت مختلف اضلاع میں پولیس کی کارروائیوں نے جرائم پیشہ افراد کے لیے خطرناک صورتحال پیدا کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب پولیس نے سال 2025 میں کتنے ہزار منشیات فروش گرفتار کیے؟

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق گرفتار اشتہاریوں میں اے کیٹیگری کے 50 ہزار سے زائد اور بی کیٹیگری کے 98 ہزار سے زائد افراد شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 53 ہزار 297 عدالتی مفرور بھی گرفتار کیے گئے، جن میں اے کیٹیگری کے 13 ہزار سے زائد اور بی کیٹیگری کے 40 ہزار 270 عدالتی مفرور شامل تھے۔

آپریشنز کے دوران 30 ہزار 788 ٹارگٹ آفینڈرز (عادی مجرم) بھی گرفتار کیے گئے، جن میں 12 ہزار 644 اے کیٹیگری اور 18 ہزار 144 بی کیٹیگری کے مجرم شامل ہیں۔ سنگین جرائم میں مطلوب 89 اشتہاری مجرمان کو بیرون ملک سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کیا گیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں 31 ہزار 967 اشتہاری مجرمان گرفتار کیے گئے، جن میں 19 ہزار 828 عدالتی مفرور اور 12 ہزار 131 ٹارگٹ آفینڈرز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب پولیس کے صوبہ بھر میں کومبنگ آپریشنز اور موک ایکسرسائز

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ٹیموں کو شاباش دی اور کہا کہ اگلے سال بھی کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ موثر تفتیش کے ذریعے مقدمات جلد مکمل کیے جا رہے ہیں اور مجرمان کو قرار واقعی سزائیں دلائی جا رہی ہیں۔ آر پی اوز اور ڈی پی اوز کی زیر نگرانی خطرناک مجرمان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز بھی جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم