پاکستان نے بدلتی صورتحال میں یمن کی وحدت اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے یمن کے صدارتی قیادت کونسل کی جانب سے ریاض میں جامع مذاکرات کے انعقاد کی اپیل کا خیرمقدم کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: یمن کے معاملے پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی دانشمندی کو سراہتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان نے کہا کہ پاکستان ایک بار پھر تمام یمنی فریقین پر زور دیتا ہے کہ وہ طے شدہ اصولوں کی بنیاد پر مذاکراتی اور سیاسی حل کے لیے نیک نیتی سے بات چیت میں حصہ لیں۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان یمن کی خودمختاری، وحدت اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر ثابت قدم ہے۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق اتحاد اور اخوت کے اصولوں کی روشنی میں پاکستان کو امید ہے کہ علاقائی کوششیں یمن میں پائیدار امن اور استحکام کے قیام میں معاون ثابت ہوں گی۔













