معروف اینکر اور پروگرام میزبان اقرار الحسن کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان 74 برس کے ہونے والے ہیں اب انہیں منظر سے ہٹنا ہے۔ ان کے مطابق عمران خان نے اپنی زندگی میں کچھ اچھے اور کچھ برے فیصلے کیے جبکہ سیاست میں بھی ان کے دور میں مثبت اور منفی دونوں پہلو سامنے آئے تاہم اب ان کے دور کے خاتمے کا وقت قریب آ رہا ہے۔
اقرار الحسن نے کہا کہ عمران خان کے بعد سب سے اہم سوال یہ ہے کہ ملک اور قوم کی قیادت کون کرے گا۔ کیا آنے والی نسلیں بدستور چند مخصوص سیاسی خاندانوں کی تابع رہیں گی یا پھر ایک نئی شخصیت کو تلاش کر کے دہائیوں تک اس کا بت بنا لیا جائے گا؟
TV anchor and journalist Iqrar ul Hassan says Imran Khan is a boomer, it’s time for him to retire from politics, he’s too old now and he must step aside for the organic leadership growth. Gen Z must realise Imran Khan is a boomer and offers no hope of change.
Iqrar ul Hassan… pic.twitter.com/2pspTfY84F
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) January 5, 2026
ان کے مطابق پاکستان کو ایسے نظام کی ضرورت ہے جہاں آرگینک لیڈرشپ ابھرے اور عام لوگ قیادت کے عمل میں آگے آئیں جیسا کہ دنیا کے کئی ممالک میں ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنریشن زی کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ جن بومرز پر وہ تنقید کر رہی ہے ان میں ان کا اپنا پسندیدہ لیڈر بھی شامل ہے۔ ان کے مطابق پاکستان کا حل نہ کسی ایک بومر میں ہے اور نہ ہی اس کے مخالف بومرز میں بلکہ حل خود نوجوان نسل ہے جسے آگے بڑھ کر قیادت سنبھالنی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو پی ٹی آئی نہیں ہماری تحریک رہا کروائے گی، اقرار الحسن کا دعویٰ
عمران خان کی رہائی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان عدالتوں کے بارے میں یہ کہہ چکے ہیں کہ یہ غلام ہیں ان سے انصاف کی کوئی توقع ہی نہیں ہے اب اگرعدالت سے عمران خان صاحب کو انصاف ملتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ غلام عدالتوں نے کسی کے کہنے پر انصاف دیا ہے پھر یہ تاثر پیدا ہوگا کہ رہائی کسی ڈیل کے نتیجے میں ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اس وقت ایک مشکل صورتحال میں پھنس چکے ہیں، جہاں رہائی کی صورت میں انہیں اپنی ہی سوشل میڈیا سپورٹ سے شدید تنقید کا سامنا ہو سکتا ہے اور انہی کے لوگ کہیں گے کہ عمران خان نے ڈیل کی ہے اسی وجہ سے ان کے پاس جیل میں رہنے کے سوا کوئی اور قابلِ قبول آپشن نظر نہیں آتا۔
یہ بھی پڑھیں: اقرار الحسن کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، پارٹی کب اور کیوں بنائی جارہی ہے، تاریخ بھی بتادی
اقرار الحسن نے کہا کہ عمران ریاض خان کے مطابق اب عمران خان کی ذاتی خواہش ہے کہ میں مرنے کے بعد زندہ رکھا جاؤں میں نے 51 سال بطور ہیرو گزارے ہیں اب میں بطور ولن نہیں مرنا چاہتا اب یہ خواہش بدقسمتی سے پاکستان کے مسائل میں اضافہ کر رہی ہے۔














