بھارت کے معروف فلم ساز اور پروڈیوسر کرن جوہر اپنی اگلی بڑی فلم ’کبھی خوشی کبھی غم 2‘ کی تیاری کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے اس متوقع فلم کے اسکرپٹ کو حتمی شکل دے دی ہے۔
یہ نئی فلم 2001 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ کی طرح خاندانی اور جذباتی تھیم پر مبنی ہوگی جس میں شاہ رخ خان، کاجول، کرینہ کپور، ریتھک روشن، امتابھ بھچن، اور جیا بھچن نے اہم کردار ادا کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ’مجھے خوشی ہے کہ میں نے فلم انڈسٹری سے زیادہ کپل شرما شو کو وقت دیا‘، ارچنا سنگھ نے ایسا کیوں کہا؟
ذرائع کے مطابق یہ پراجیکٹ کرن جوہر کے کیریئر کی اب تک کی سب سے بڑی فلم ہوگی جس میں دو مرد اور دو خواتین مرکزی کردار ہوں گے۔ کاسٹنگ کا عمل جلد شروع ہونے کا امکان ہے۔
اس سے قبل کرن جوہر نے رومانوی خاندانی کامیڈی ’روکی اور رانی کی محبت کہانی‘ سے شائقین کو متاثر کیا تھا۔ دھرم پروڈکشنز کی یہ فلم 2026 میں تھیٹرز میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔














