پاکستان اور چین کا افغانستان میں جامع حکومت پر زور، دہشتگردی کے خلاف ٹھوس اقدامات کا مطالبہ

پیر 5 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور چین نے افغانستان میں ایک جامع اور نمائندہ سیاسی نظام کے قیام پر زور دیتے ہوئے افغان سرزمین سے سرگرم تمام دہشتگرد تنظیموں کے خاتمے کے لیے واضح اور قابلِ تصدیق اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان: سونے کی کان کنی پر طالبان اور مقامی آبادی میں جھڑپیں، متعدد زخمی

یہ بات پیر کے روز بیجنگ میں ہونے والے پاکستان چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے 7ویں دور کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کہی گئی۔

اعلامیے میں دونوں ممالک نے خطے کے استحکام، ترقی اور اس بات کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا کہ افغانستان کو کسی دوسرے ملک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دیا جائے۔

اعلامیے کے مطابق دونوں فریقوں نے افغانستان کے معاملے پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر افغان حکومت کی حوصلہ افزائی پر زور دیا کہ وہ ایک جامع سیاسی فریم ورک قائم کرے، معتدل پالیسیاں اپنائے، ترقی کو ترجیح دے، ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات فروغ دے اور علاقائی استحکام و عالمی انضمام میں تعمیری کردار ادا کرے۔

مزید پڑھیے: افغانستان سے کسی دوسرے ملک پر حملہ کرنے والے باغی تصور ہوں گے، افغان علما کا اعلان

اس مکالمے میں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار جبکہ چین کی نمائندگی وزیر خارجہ وانگ یی نے کی۔

دونوں ممالک نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان میں سرگرم تمام دہشتگرد تنظیموں کے خلاف ٹھوس، نمایاں اور قابلِ تصدیق کارروائیاں کی جائیں کیونکہ یہ تنظیمیں علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بنی ہوئی ہیں۔ اعلامیے میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ افغان سرزمین کو کسی بھی ملک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکا جائے۔

چین نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی مسلسل کوششوں اور پاکستان میں چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کے تحفظ کے اقدامات کو سراہا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ چین دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی جانب سے دی جانے والی نمایاں خدمات اور بھاری قربانیوں کو مکمل طور پر تسلیم کرتا ہے۔

پاکستان اور چین نے دہشتگردی کی تمام اقسام کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعادہ کیا اور انسدادِ دہشتگردی اور سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک نے اس امر پر بھی زور دیا کہ چین پاکستان بیلٹ اینڈ روڈ تعاون محفوظ اور پرامن ماحول میں آگے بڑھنا چاہیے۔

مشترکہ اعلامیے میں عالمی برادری سے انسداد دہشتگردی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی اپیل کی گئی اور دہشتگردی کے معاملے پر دوہرے معیارات کی سختی سے مخالفت کی گئی۔

مزید پڑھیں: افغانستان سے تاجکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک

اس کے ساتھ ساتھ علاقائی امن و استحکام کے لیے کثیرالجہتی فورمز، جن میں چین افغانستان پاکستان سہ فریقی وزرائے خارجہ مکالمہ اور چین بنگلہ دیش پاکستان تعاون نظام شامل ہیں، کے مؤثر استعمال پر بھی زور دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہین آفریدی کا بیٹا بڑا ہوکر کیا بنے گا؟ کرکٹر نے بتادیا

برطانیہ کی مسجد میں نمازیوں کی ورزش کے سیشنز، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟