وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور اہلیہ نیویارک کی عدالت میں پیش، فرد جرم عائد

پیر 5 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو نیویارک کی مین ہیٹن میں وفاقی عدالت کے سامنے پیش کردیا گیا، جہاں ان پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔

نکولس مادورو نے امریکی عدالت میں عائد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایک اچھے انسان ہیں اور انہیں اغوا کیا گیا ہے۔ مادورو نے عدالت میں الزامات تسلیم کرنے سے انکار کیا اور خود کو بے گناہ قرار دیا۔

مزید پڑھیں: امریکی خواب پریشان: وینزویلا کے تیل ذخائر سے فوری فائدہ ممکن نہیں، ماہرین نے خبردار کردیا

مادورو اور ان کی اہلیہ کو بروکلن سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے مین ہیٹن لے جایا گیا، جہاں سے انہیں ایک بکتر بند گاڑی میں عدالت منتقل کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مادورو کو قیدیوں کے یونیفارم میں ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا، اور انہوں نے ہسپانوی زبان میں عدالتی کارروائی کو سمجھنے کے لیے ہیڈفون استعمال کیے۔

وفاقی عدالت کے جج نے مادورو سے اپنی شناخت طلب کی تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ وینزویلا کے صدر ہیں۔

جج نے مادورو کے خلاف منشیات اور دہشتگردی کے الزامات پڑھے، لیکن مادورو نے ان الزامات کو رد کرتے ہوئے کہاکہ وہ بے گناہ ہیں اور ان الزامات کا ان سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ مجھے اغوا کیا گیا ہے، اور وہ اپنے ملک کے صدر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مہذب آدمی ہیں۔

مادورو کی اہلیہ نے بھی اپنی بے گناہی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ بے قصور ہیں۔

جج نے اس مقدمے کی سماعت کی تاریخ آگے بڑھاتے ہوئے مادورو اور ان کی اہلیہ کو 17 مارچ کو دوبارہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

مزید پڑھیں: ’وینزویلا کسی بیرونی طاقت کی کالونی نہیں بنے گا‘، نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے صدارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں

واضح رہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو اتوار کے روز امریکا لانے کے بعد نیویارک کی ایک جیل میں منتقل کیا گیا تھا۔ مادورو اور ان کی اہلیہ کو ہفتے کے روز وینزویلا میں امریکی فوجی آپریشن کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟