سی ڈی اے مزدور یونین کے ملازمین کی پروموشن کردی گئی

پیر 5 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے زیر اہتمام ادارے کے 93جونیئراسسٹنٹ،انکوائری کلرک، اسٹور کلرک، سیمنٹ کلرک (بی پی ایس 11)کی بطور سب اسسٹنٹ (BPS-14) پروموٹ ہونے والے ملازمین کو پروموشن لیٹر دینے کے حوالے سے تقریب مرکزی یونین آفس میں منعقد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ملازمین کے لیے حیران کن تحفہ، سی ای او کا کمپنی فروخت کر کے ملازمین کو کروڑوں کا بونس

سی ڈی اے مزدور یونین کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تقریب میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکریٹری چوہدری محمد یٰسین نے تمام ترقی پانے والے ملازمین میں پروموشن لیٹرزتقسیم کیے۔

اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے صدراورنگزیب خان، راجہ شاکرزمان کیانی، سپریم ہیڈ مرزا سعید اختر، صوفی محمودعلی، محمد عاصم ملک، اظہارعباسی، اسد محمود، محمد سرفرازملک، چوہدری زاہد احمد، واجد گجر، صفدرعباسی، شفیع اللہ خان، چوہدری ابرار، قاری عمردراز، ساجد رشید، سید ارشاد شاہ، چوہدری انور، ملک اسلم، راجہ ایاز، وقارخان، ندیم ستی، سردارآصف، چوہدری عابد، کلیم عباسی، ملک سجاد سمیت دیگرعہدیداران،سی بی اے کمیٹیز کے نمائندگان اور سی ڈی اے ملازمین بھی موجودتھے۔

اس موقع پر ترقی پانے والے ملازمین نے مزدور یونین کے قائدین کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ سی ڈی اے مزدور یونین ہی ملازمین کی نمائندہ تنظیم ہے جوملازمین کی بلاتفریق خدمت کررہی ہے اورہم امید کرتے ہیں کہ پہلے سے بڑھ کر تمام ملازمین کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سی ڈی اے اسلام آباد کے پلاٹ دھڑا دھڑ کیوں بیچ رہا ہے؟

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکریٹری چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ ہم نے ریفرنڈم میں جو وعدے کیے تھے، آج الحمد للہ اسکی تکمیل کررہے ہیں اورہم 7 ہزار سے زیادہ فیلڈ اسٹاف کی پروموشن کراچکے ہیں جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ مزدور یونین نے ادارے کے مالی،بیلدار،والومین و دیگر فیلڈسٹاف جو اسی اسکیل میں ریٹائرڈ ہو جاتا تھا،اس کی پروموشن کے لیے تعلیم کی شرط کا خاتمہ کرایا جس سے ادارے کے سینکڑوں ملازمین مستفید ہورہے ہیں اور وہ اگلے اسکیل میں ترقی حاصل کررہے ہیں۔

چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ ہم نے ان مشکل ترین حالات میں ملازمین کو 20فی صد مہنگائی الاؤنس دلوایا اور تمام الاؤنسزمیں 50سے 100فی صد اضافہ کرایا اور انشاء اللہ باقی ماندہ تمام مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے۔

اس موقع پر انہوں نے چیئرمین سی ڈی اے اور بورڈ ممبران سے اپیل کی کہ وہ ملازمین کی منتخب کردہ سی بی اے یونین کے ساتھ مل کر مذاکرات کریں تاکہ ملازمین کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جاسکے اور ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟