کائنات خلیل: پاکستان کی ننھی میراتھن چیمپیئن

منگل 6 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل گیمز 2025 کی کم عمر ایتھلیٹ کائنات خلیل نے سندھ کی نمائندگی کرتے ہوئے 10,000 میٹر ریس میں کانسی کا تمغہ جیت کر سب کو حیران کر دیا ہے۔ پاکستان کی نو سالہ یہ ایتھلیٹ نہ صرف نیشنل گیمز میں شاندار کارکردگی دکھا رہی ہیں بلکہ مختلف میراتھن مقابلوں میں بڑے رنرز کو بھی پیچھے چھوڑ چکی ہیں۔ اپنی محنت، حوصلے اور عزم کی بدولت کائنات خلیل آج نوجوان ایتھلیٹس کے لیے ایک روشن مثال بن چکی ہیں۔

کائنات خلیل تیسری کلاس کی طالبہ ہیں اور ایک سال سے مختلف مقابلوں میں حصہ لے رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں ٹریننگ سے زیادہ دوڑنے میں مزہ آتا ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ زیادہ سے زیادہ ٹریننگ کریں۔ ابتدا میں تھوڑی گھبراہٹ محسوس ہوتی تھی، لیکن مسلسل محنت اور کوچ کے ساتھ ٹریننگ کے بعد انہوں نے اپنا بہترین دینے کی عادت بنا لی ہے۔

مزید پڑھیں: میگا موٹر کمپنی کا کراچی میراتھن کے فاتحین کی لندن میراتھن میں سرپرستی کرنے کا اعلان

کوچ ابو بکر کے مطابق، کائنات کا اسٹیمنا اور انڈورینس شاندار ہیں۔ ابتدائی طور پر انہوں نے 5 کلومیٹر اور پھر 10 کلومیٹر پر فوکس کیا، اور اب کائنات 21 کلومیٹر ہاف میراتھن میں بھی بہترین کارکردگی دکھا رہی ہیں۔ یہ واحد لڑکی ہے جو بڑے لڑکوں کے ساتھ ٹریننگ کر رہی ہے، جس کی وجہ سے اس کا ٹائم مسلسل بہتر ہو رہا ہے۔
کائنات نے مختلف ریسز میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا ہے۔ گورنر ہاؤس کراچی میراتھن 5 کلومیٹر میں تیسری پوزیشن، ففتھ ویمنز پاور رن 5 کلومیٹر میں ساتویں پوزیشن، گرین کراچی میراتھن میں دوسری پوزیشن، پاکستان ڈے میراتھن 14 اگست میں تیسری پوزیشن، معرکہ حق میراتھن میں تیسری پوزیشن، شہداء رن میں چھٹی پوزیشن اور ہاف میراتھن 21 کلومیٹر میں پہلی پوزیشن اور 100,000 روپے انعام حاصل کیا۔ کائنات نے 21 کلومیٹر کی ریس صرف ایک گھنٹہ انچاس منٹ میں مکمل کی اور مقابلے میں شامل تمام رنرز کو پیچھے چھوڑ دیا۔

کائنات کے لیے گھر سے کوچنگ سینٹر آنا بہت مشکل ہے۔ وہ گھر سے دو کلومیٹر پیدل بس اسٹاپ تک جاتی ہیں، پھر بس کے ذریعے نیشنل اسٹیڈیم پہنچتی ہیں، اور وہاں سے دوبارہ پیدل کوچنگ سینٹر آتی ہیں۔ کوچ ابو بکر کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے ایتھلیٹس مکمل سہولیات کے ساتھ مقابلے میں حصہ لیتے ہیں، لیکن کائنات کے پاس جدید میراتھن شوز اور دیگر سہولیات نہیں ہیں۔ ان جوتوں کی قیمت 50 سے 60 ہزار روپے ہے، جو ایک عام گھرانہ افورڈ نہیں کر سکتا۔

کائنات کے والد، خلیل احمد، ڈرائیور ہیں اور 30 ہزار روپے ماہانہ کی قلیل تنخواہ کے باوجود اپنی بیٹی کو مکمل سپورٹ کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بیٹی کو سپورٹ کرنا آسان کام نہیں، لیکن ان کے لیے یہ فخر کی بات ہے۔ انہوں نے کہا، “اگر بیٹے کا حق ہے تو بیٹی کا بھی حق ہے۔” والدین نے ہر قدم پر کائنات کی حمایت کی، چاہے وہ ٹریننگ ہو یا اسکول اور دیگر اخراجات۔

کائنات کی والدہ شبانہ نے کہا کہ پہلے وہ گھروں میں کام کرتی تھیں، لیکن اب اپنی بیٹی کے ٹیلنٹ کے لیے مکمل طور پر وقف ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جیسے جوہری پتھر کو تراش کر ہیرا بنتا ہے، ویسے ہی کائنات میں بھی صلاحیت موجود تھی۔

مزید پڑھیں: کراچی میں عالمی معیار کی میراتھن، اسرار خٹک نے فل میراتھن جیت لی

کائنات کا خواب ہے کہ وہ پاکستان کا نام روشن کریں، پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتیں اور یوسین بولٹ جیسی عالمی شہرت حاصل کریں۔ ان کا مقصد نہ صرف اپنی کامیابی ہے بلکہ وہ دوسرے بچوں کے لیے بھی ایک مثال بننا چاہتی ہیں۔

کوچ ابو بکر کے مطابق، کائنات دنیا کی پہلی بچی ہیں جس نے 21 کلومیٹر ہاف میراتھن میں حصہ لیا، اور مستقبل میں فل میراتھن میں بھی حصہ لینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ کوچ اور والدین حکومت اور متعلقہ اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ کائنات جیسے ٹیلنٹ کو سپورٹ فراہم کی جائے تاکہ یہ پاکستان کے لیے مستقبل میں شاندار کارکردگی دکھا سکے۔

کائنات خلیل کی کہانی محنت، عزم اور ٹیلنٹ کی مثال ہے۔ کم عمر ہونے کے باوجود، اس نے مقابلوں میں اپنے حریفوں کو شکست دی اور ثابت کیا کہ صحیح تربیت اور حوصلہ افزائی کے ساتھ پاکستان کے نوجوان عالمی سطح پر نام کما سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برطانیہ کی مسجد میں نمازیوں کی ورزش کے سیشنز، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟